اساتذہ کی تنخواہ ،پینشن، گریجویٹی اور ساتویں پے فرق کی رقم کروڑوں میں بقایا ، کارپوریشن کا اپنے حصے کی رقم جلد ادا کرنے کا تیقن



اساتذہ کی تنخواہ ،پینشن، گریجویٹی اور ساتویں پے فرق کی رقم کروڑوں میں بقایا ، کارپوریشن کا اپنے حصے کی رقم جلد ادا کرنے کا تیقن 



حکومت مہاراشٹر 13 کروڑ جلد از جلد ادا کریں ، ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن ناسک اور کارپوریشن میں اساتذہ کے وفد کیساتھ آصف شیخ کی نمائندگی



مالیگاؤں : 28 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن کی اسکولوں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں سیکڑوں اساتذہ و معلمات جاری دو ماہ کی تنخواہ روک دینے سے شدید تکالیف کا سامنا کررہے ہیں وہیں ان اساتذہ کی ساتویں پے فرق کی رقم بھی کارپوریشن ادا نہیں کررہی ہیں ۔اس کے علاوہ ریٹائرڈ اساتذہ کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہیں ان اساتذہ کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں ایسے میں انکی پینشن، گریجویٹی اور بقایا فرق کی رقم کارپوریشن، ناسک محکمہ ڈی وائے ڈی  و حکومت مہاراشٹر ادا نہیں کررہی ہیں جس سے مسائل مزید طول پکڑ رہے ہیں ۔اس لئے مالیگاؤں کارپوریشن اپنے حصے کی بقایا رقم اور جاری دو ماہ کی تنخواہ جلد از جلد ادا کریں۔ اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے میونسپل کارپوریشن کمشنر اڈیٹر اکاؤنٹنٹ سے کیا ہے ۔موصوف نے میونسپل پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے ہمراہ آج مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کی اور مسائل پیشکش کئے۔اس پر مالیگاؤں کارپوریشن نے تیقن دیا ہے کہ ہم فوری طور پر اپنے حصے کی رقم ادا کریں گے ۔وہیں آصف شیخ رشید کی قیادت میں میونسپل اساتذہ کا قافلہ ناسک ضلع ڈویزنل ایجوکیشن آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت کیجانب بقایا 13 کروڑ روپیہ جلد از جلد جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔یہاں حکام نے جلد از جلد 13 کروڑ بقایا ریلیز کرنے اور سپلیمنٹری بل کیلئے مالیگاؤں کے اساتذہ کی معاونت کرنے مثبت تیقن دیا ۔ناسک سے آصف شیخ ممبئی کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ ممبئی پہنچ کر اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے منترالیہ میں نمائندگی کریں گے ۔اس وفد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید ،کانگریس کے سلیم اپسرا، شفیق انور سر، مبارک سر، سلطان سر سمیت پینشنر اساتذہ کی کثیر تعداد میں موجود تھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے