ریاست میں وسط مدتی انتخابات؟ شندے گروپ کی پھر 'چلو گوہاٹی' تیاری ، ایم ایل ایز مرحلہ وار گوہاٹی کیلئے روانہ
ممبئی : 7 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کے ایک بار پھر گوہاٹی کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔ چیف منسٹر ایکناتھ شندے اپنے حمایتی ایم ایل ایز کے ساتھ دوبارہ گوہاٹی جانے والے ہیں ۔موصوف گوہاٹی میں دیوی کے درشن کریں گے اس طرح کی اطلاع میڈیا ذرائع سے مل رہی ہیں۔ حال ہی میں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وسط مدتی انتخابات کے تعلق سے بیان دیا تھا۔ اور اب اگلے دن ہی سے خبریں آ رہی ہیں کہ شندے گروپ کے ایم ایل ایز گوہاٹی جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
این سی پی اور کانگریس لیڈران بیان دے رہے ہیں کہ شندے حکومت گر جائے گی۔ ایک نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ شندے گروپ گوہاٹی جائے گا۔ بغاوت کے بعد شندے گروپ پہلے سورت اور وہاں سے گوہاٹی گیا تھا ۔ اس کے بعد شیوسینا کے کچھ ایم ایل اے اور وزیر گوہاٹی گئے اور شندے گروپ میں شامل ہو گئے تھے ۔ اس کے بعد ایکناتھ شندے نے حکومت بنانے کا دعویٰ کرنے والے ایم ایل ایز کے ساتھ کامکھیا دیوی کے درشن کئے۔ اس پر بھی بڑی بحث چھڑ گئی ہے۔کیونکہ اس مرتبہ بھی شندے اپنے گروپ کیساتھ کامکھیا دیوی کے درشن کیلئے 15 نومبر کو گوہاٹی روانہ ہورہے ہیں ۔
سرکار بنانے کے وقت ایکناتھ شندے نے کہا کہ وہ دوبارہ کامکھیا دیوی کو دیکھنے جائیں گے۔اب اس دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ شندے کے کچھ عہدے داران دورے کے لیے گوہاٹی پہنچ گئے ہیں۔ شندے گروپ کے کچھ ایم ایل اے کو اس دورے کو کامیاب بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس لیے یہ ایم ایل اے مرحلہ وار گوہاٹی جائیں گے۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے گوہاٹی کے وزیر اعلیٰ، گورنر، پولیس کمشنر ایسے اہم افراد سے ملاقات کریں گے۔ وہ ان لوگوں سے ملنے جا رہے ہیں جنہوں نے سابقہ مہینے میں شندے کی مدد کی تھی۔معلومات سامنے آئی ہیں کہ اس دورے کے دوران کامکھیا دیوی کے مندر میں خصوصی پوجا کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
وزیر اعلی شندے کے ساتھ شندے گروپ کے تمام ایم ایل ایز ایودھیا کے دورے پر بھی جائیں گے۔میڈیا سے باضابطہ بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ نے ایودھیا دورے کے بارے میں جانکاری دی۔اس دورے کے تناظر میں اپوزیشن لیڈران حتیٰ کہ این سی پی، شیوسینا اور کانگریس نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شندے سرکار کم دنوں کی مہمان ہے وہ جلد ہی گر جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com