میونسپل کمشنر و پرشاشک کی تانا شاہی کیخلاف شہریان مالیگاؤں تیار رہیں ،جلد ہی عوامی احتجاج، آصف شیخ کا اشارہ


میونسپل کمشنر و پرشاشک کی تانا شاہی کیخلاف شہریان مالیگاؤں تیار رہیں ،جلد ہی عوامی احتجاج، آصف شیخ کا اشارہ



نعمانی بریج کو لیکر کریڈٹ کی ہوڑ، بریج کا تصور اور بنیاد کس نے رکھی اور کیوں؟ جلد ہی پریس کانفرنس میں خلاصہ ہوگا 




مالیگاؤں : 22 نومبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں جب سے کارپوریشن پر پرشاشک بھال چندر گوساوی براجمان ہوئے ہیں تب سے بدعنوانی عروج پر ہیں اور ہم معلومات لے رہیں تو ہمیں چونکا دینے والی سنسنی خیز معلومات مل رہیں جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن کے عوامی خزانہ کو لوٹ رہا ہے اور یہ سب کچھ ایک بڑے سیاسی لیڈر کے اشارے پر ہورہا ہے ۔اسطرح کا انکشاف آصف شیخ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے تمام ڈپارٹمنٹ کے ٹینڈر؟ ٹھہراؤ اور کمشنر کی منظوری جو آج پرشاشک کے اختیارات سے ہورہے ہیں ہم نے اسے حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اسکے لئے ہماری جانب سے مکتوب دیا گیا ہے اور جیسے ہی یہ معلومات حاصل ہوجاتی ہیں ہم پرشاشک کو بے نقاب کریں گے ۔آصف شیخ نے کمشنر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ استھاپنا ڈپارٹمنٹ میں بھی 500 ملازمین سے ہزاروں روپیہ فی ملازم وصول کر کمشنر نے 30 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی ہیں اور اس کام کے لئے کچھ سابق کارپوریٹر بھی شامل ہیں ہم انہیں بھی عوام کی عدالت میں اجاگر کریں گے ۔


آصف شیخ نے کہا کہ میونسپل کمشنر و پرشاشک عوامی خزانہ کو لوٹ رہا ہے جو آنے والی کارپوریشن کی نئی عوامی باڈی اور شہریان کیلئے بھی درد سر ہوگا ۔اس لئے شہر کی عوام بالخصوص راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکرس اور عہدیداران کارپوریشن  خزانہ کو بچانے کیلئے بیدار رہیں اور کمشنر کی غلط پالیسیوں کیخلاف سخت احتجاج کیلئے تیار رہیں ۔آصف شیخ نے سیاسی لیڈران سے کہا کہ کسی بھی طرح کا بیان دینے سے پہلے کمشنر کے فیصلوں کی معلومات لی جائے اور پھر کمشنر کیخلاف آواز بلند کی جائے ۔موصوف نے نعمانی بریج کے متعلق کہا کہ کچھ لوگوں کو لالی پاپ دیکر بہلایا جارہا ہے اور ملائی کوئی اور کھارہا ہے ۔نعمانی بریج کے متعلق جنتا دل اور مفتی اسماعیل میں کریڈٹ کہ ہوڑ لگی ہوئی ہیں ہم عوام کو بتاتے ہیں کہ یہ بریج بنانے کا خیال کس نے کیا اور کس نے نعمانی بریج بنانے کی پہل کی اور کیوں کی؟ اس پر تفصیلی رپورٹ چند دنوں کے اندر عوامی عدالت میں ایک پریس کانفرنس لیکر اجاگر کی جائے گی ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ وغیرہ موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے