کارپوریشن چناؤ 2022 : نئے سرے سے وارڈ رچنا کا فرمان جاری ، محکمہ شہری ترقیات کا میونسپل کارپوریشنوں کو حکمنامہ
ممبئی : 22 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کارپوریشن چناؤ کیلئے سیاسی پارٹیوں میں تذبذب قائم تھا وہیں انتظامیہ بھی کارپوریشن چناؤ کو لیکر فکر مند تھی کہ جب کیا حکمنامہ ہوجائے، اسکی قبل از وقت تیاری ممکن رکھی جائیں ۔اسی درمیان اب خبر آرہی ہیں کہ مہاراشٹر حکومت کے محکمہ شہری ترقیات نے ایک جی آر جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہیں کہ آنے والے کارپوریشن چناؤ کی تیاری کیلئے وارڈ رچنا شروع کی جائے ۔اس ضمن میں نمائندہ بیباک کو موصول حکومتی جی آر 22 نومبر 2022 کہ روشنی میں کہا گیا ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888 اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے تحت درخواست کی جاتی ہے کہ میونسپل کارپوریشنوں کے آئندہ عام انتخابات کے لیے اگلی مردم شماری کے مطابق (وارڈ رچنا) وارڈوں کی تعداد/اسٹرکچر کا تعین کرنے کے لیے فوری طور پر ضروری کارروائی کی جائے۔اسطرح کا حکمنامہ شہری ترقیات کے جوائنٹ سیکرٹری پرینکا کلکرنی چھاپ والے نے جاری کیا ہے ۔
پرینکا کلکرنی نے مہاراشٹر کے تمام کارپوریشنوں کا لکھا ہے کہ جن کارپوریشن کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور جن کی میعاد مستقبل قریب میں ختم ہونے والی ہیں وہاں ابتدائی وارڈ رچنا کی تیاری شروع کی جائے ۔موصوف نے اپنے مکتوب میں 1949 کے ایکٹ کا ریفرنس بھی درج کیا ہے اور کمشنر و پرشاشک کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ جلد از جلد اس کام کو مکمل کرلیں اور مذکورہ بالا محکمہ کو اطلاع دیں ۔اس ضمن میں نمائندہ بیباک کو موصول تفصیلات کے مطابق وارڈ رچنا کس طرح ہوگی؟ کیا وارڈ رچنا تین کے پینل سسٹم سے ہونگی یا پھر چار کے پینل سسٹم سے ؟کیا وارڈوں کی تعداد کم ہوگی یا زیادہ یا پھر تعداد برقرار رہے گی؟ یہاں یہ خلاصہ کرنا ضروری ہے کہ مالیگاؤں کارپوریشن میں موجودہ 84 کارپوریٹرس کی تعداد درج تھی لیکن مہاوکاس اگھاڑی سرکار نے جس طرح مالیگاؤں کارپوریشن سمیت 6 لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں کی کارپوریشنوں میں کارپوریٹرس کی تعداد آبادی کے انحصار پر رکھتے ہوئے مالیگاؤں کارپوریشن میں 96 کارپوریٹرس کی تعداد متعین کی تھیں ۔ اب مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے اس فیصلے کو تبدیل کردیا گیا ہے اور وارڈوں کی تعداد (کارپوریٹرس کی تعداد) بھی کم کردی گئی ہیں ۔اب وارڈ کتنے پینل سسٹم کا ہوگا اسکا خلاصہ جلد ہی کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com