راجہ نگر کی عوام کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم ہر محاذ پر عوام کیساتھ کھڑے ہیں :آصف شیخ



راجہ نگر کی عوام کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم ہر محاذ پر عوام کیساتھ کھڑے ہیں :آصف شیخ


مالیگاؤں : 22 نومبر (پریس ریلیز) سروے نمبر 225/1 راجہ نگر کے متعلق ہم نے ماضی میں ایوان اسمبلی میں بھی نمائندگی کی ہیں اور یہاں تک کہ مالیگاؤں سب رجسٹرار آفس، ایڈیشنل کلکٹر، پرانت،تحصیلدار اور ناسک کلکٹر تک راجہ نگر کے متعلق انصاف کا مطالبہ کیا ہے اور آج ایک بار پھر راجہ نگر کی عوام کو گمراہ کر ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہیں اور انہیں دھمکایا جارہا ہے کہ راجہ نگر ہمارے دام میں خرید لو، تو یہ سب اب برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ راجہ نگر انعامی جگہ ہے اور اس جگہ کی غیر قانونی طریقے سے خرید و فروخت کی جارہی ہیں اور یہاں کی عوام کو زبردستی گھر خریدنے پر مجبور کیا جارہا ہے جو کہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی صدر آصف شیخ نے کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کل رات راجہ نگر میں زمین کے ایک دلال کی جانب سے اور کچھ سفید پوش لیڈران کے اشارے پر عوام کو ڈرانے کی کوشش کر انہیں تذبذب میں مبتلا کرنے اور راجہ نگر کی عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کی جارہی تھی لیکن ہمیں بروقت معلومات ملی اور ہم نے مسئلہ کو حکمت سے ٹالنے کی کوشش کی تاکہ راجہ نگر کی عوام میں اتحاد رہے اور ہم سب مل کر راجہ نگر کو انصاف دلا سکے ۔

آصف شیخ نے کہا کہ جب میں ایم ایل اے تھا تب ہم نے خود کورٹ جاکر پرانی پنچ کمیٹی کیساتھ کیوٹ داخل کیا تھا اور مسلسل لڑائی لڑی تھی اور آج بھی میں راجہ نگر کی عوام کیساتھ کھڑا ہوں اور آگے بھی کھڑا رہوں گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہم ہر محاذ راجہ نگر کی عوام کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور جہاں جیسی ضرورت ہوگی ویسی لڑائی لڑی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے