نئی بستی گولڈن نگر میں آتشزدگی ، 8 مکانات آگ کی لپیٹ میں ، خانوادہ شیخ رشید کی جانب مالی امداد ، آصف شیخ کا دورہ و معاونت


نئی بستی گولڈن نگر میں آتشزدگی ، 8 مکانات آگ کی لپیٹ میں ، خانوادہ شیخ رشید کی جانب مالی امداد ، آصف شیخ کا دورہ و معاونت




مالیگاؤں : 25 نومبر (پریس ریلیز) نئی بستی گولڈن نگر میں آج جمعہ کو شام آتشزدگی کا سانحہ پیشہ آیا جس میں تقریبا 8 مکانات آگ کی لپیٹ میں آگئے ۔گھروں کے ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگئے، آگ اتنی شدید تھی کہ یکے بعد دیگر 8 گھر لپیٹ میں اگئے۔اہل محلہ فوری طور پر تعاون کیلئے دوڑے اور ابتدائی طور پر اپنے گھروں سے پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگے ۔اس درمیان محکمہ فائر بریگیڈ عملہ سنجئے پوار ،شکیل تیراک نے موقع واردات پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور راحت رسانی کے کام انجام دیئے ۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی این سی پی کے مقامی صدر آصف شیخ رشید نے جائے وقوعہ پر حاضری لگائی، آگ سے متاثرہ افراد کو مالی امداد فی مکان پانچ پانچ ہزار روپے خانوادہ شیخ رشید کی جانب سے اہل محلہ کی نگرانی میں معاونت کی گئی ۔یہاں رات ہوجانے سے پنچ نامہ کی کارروائی میں رخنہ نہ ہوجائے اس لئے محصول انتظامیہ سے آصف شیخ نے کہا کہ سنیچر کو صبح پنچ نامہ کی کارروائی کی جائے ۔اسی طرح آصف شیخ نے اہل محلہ کے تعاون کا خیال رکھتے ہوئے انکے گھروں سے استعمال کیا گیا پانی ختم ہونے پر فائر بریگیڈ عملہ سے فوری طور پر گھروں میں پانی فراہم کرنے کیلئے ہدایت دی ۔اتنا ہی نہیں آصف شیخ نے پاور کمپنی کے ذمہ داران سے فوری طور پر علاقے میں پاور سپلائی بحال کرنے اور درکار ضروری کام کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقع پر آصف شیخ کے ہمراہ شفیق زمین والا، شفیق باکسر ،شفیق حاجی ،رضوان انصاری سمیت راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ذمہ داران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے