چوبیسویں سالہ نوجوان سلیمان شیخ کا قتل ، گاندھی نگر میں دل دہلانے والی واردات ، مقدمہ درج


چوبیسویں سالہ نوجوان سلیمان شیخ کا  قتل ، گاندھی نگر میں دل دہلانے والی واردات ، مقدمہ درج 




مالیگاؤں : 26 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)گاندھی نگر علاقہ میں جمعہ کی شب ایک بجے کے درمیان سنسنی خیز دل دہلا دینے واقعہ پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق نعمانی نگر کا 24 سالہ نوجوان شیخ سلیمان شیخ سلیم جو گاندھی نگر گلی نمبر دو میں آیا تھا کہ اسی دوران انکا رشتہ دار جو سورت سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے بعد مفرور زندگی گزار کر مالیگاؤں آیا تھا نے شیخ سلیمان کو موبائل پر سے ہوئی حجت و تکرار کے بعد تیز دھار ہتھیار سے جسم پر زخم دئے ۔زخم اتنے شدید تھے کہ دل کے قریب سے خون تیز رفتاری سے بہنے لگا ۔مقتول شیخ سلیمان کو متعلقین اورےخود ملزم نے سول اسپتال بغرض علاج داخل کرایا لیکن ڈاکٹروں نے شیخ سلیمان کو مردہ قرار دیا ۔اسطرح کی تفصیلات سماجی ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے دیا ۔انہوں نے بتایا کہ چھ ماہ قبل شیخ سلیمان کے بھائی جو حافظ قرآن تھے کہ انتقال سے اہل خانہ صدمہ سے باہر نہیں نکلے تھے کہ اب دوسرا صدمہ پہنچا ہے ۔اس ضمن میں آزاد نگر پولس اسٹیشن نے شیخ لقمان کی فریاد پر عارف خان آصف خان کے خلاف قتل کا مقدمہ 302 درج کرلیاہے مزید تحقیقات آزاد نگر پی آئے کی نگرانی میں آپا صاحب کررہے ہیں ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے