غربید نگر سے 25 سالہ دوشیزہ اپنے دو معصوم بچوں کیساتھ لاپتہ ، ماں، بیٹوں کی تلاش کیلئے شہریان سے اہل خانہ کی اپیل


غربید نگر سے 25 سالہ دوشیزہ اپنے دو معصوم بچوں کیساتھ لاپتہ ، ماں، بیٹوں کی تلاش کیلئے شہریان سے اہل خانہ کی اپیل






مالیگاؤں : 27 نومبر (پریس ریلیز) غربید نگر کے ساکن عتیق احمد نے اہلیانِ شہر سے اور تمام ہی سوشل ورکرس، واٹس آپ گروپ کے ایڈمن حضرات، اخباری نمائندوں اور نیوز پورٹل کے ذمہ داران سے ایک باپ کی دردمندانہ گزارش کی ہے کہ میں عتیق احمد ساکن غربید نگر (غربید مسجد) آپ تمام سے دست بستہ گزارش کرتا ہوں کہ میری بچی 25 سالہ نازیہ توفیق احمد کی تلاش میں میری مدد کریں، عتیق احمد نے لکھا ہے کہ میری بچی اپنے دو معصوم بچوں کے ساتھ کل بروز سنیچر(26/11/22) سے لا پتہ ہے، میری بچی نے بڑے والد کے گھر جانے کو کہا تھا لیکن شام تک نہ لوٹنے پر اطلاع لی گئی تو معلوم ہوا کہ میری لخت جگر تو وہاں گئ ہی نہیں ہے لہذا ہم تمام اہلِ خاندان میری بچی کی تلاش میں ہیں اب تک ہیں ، تحریر شاید جذبات کو بیان نہ کرسکے لیکن اپنی بہن، اپنی بیٹی جان کر میری اور نازیہ کے ساتھ دو معصوم جانوں پر رحم کریں اور انکی تلاش میں میری مدد کریں۔انہوں نے التماس کیا ہے کہ جس کسی بھائی کو میری بچی اور اسکے دو بچے ملے وہ اس نمبر پر فون کریں 
عتیق احمد (والد) 8087502667
امتیاز رفیق سر. 8459411616
اسطرح کی اطلاع امتیاز رفیق سر نے دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے