کزن کے ہاتھوں ساڑھے پانچ سالہ معصوم بچی کا قتل ، بلیٹ سے گردن پر گہرے وار، 14 سالہ بچی قتل کے الزام میں گرفتار
جالنہ : 29 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پیر 28 نومبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ایک پانچ سالہ بچی کی گردن اور چہرے پر گہرے زخم نظر آئے ۔یہ واقعہ جالنہ شہر کے مانتھا روڈ پر واقع چودھری نگر میں پیش آیا۔ مقتول بچی کا نام ایشوری رمیش بھوسلے (ساڑھے پانچ سال) ہے۔تفصیلات کے ایشوری تعلیم کے لئے اپنے چچا گنیش بھوسلے کے گھر آئی تھی۔ ایشوری کے والدین گھانسنگوی تعلقہ میں کھیتی باڑی کا کام کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزم نابالغ لڑکی کو گرفتار کیا ہے اور اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایک 14 سالہ لڑکی ، جو ایک ہفتہ کے لئے اسکول سے غیر حاضر تھی ، والدین نے بچی کو اسکول جانے کیلئے زور دیا جس سے تنگ اگر لڑکی نے ساڑھے پانچ سالہ اپنی کزن معصوم بچی کو باتھ روم میں بلیٹ (چاقو) سے وار کئے۔ جس کے سبب معصوم بچی کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ، پولیس کو ایمرجینسی نمبر 112 پر فون آیا تھا کہ جالنہ سٹی کے چودھری نگر علاقے میں واقع ایک گھر کے ایک باتھ روم میں لڑکی کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر ، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس وقت تک زخمی بچی کو اسپتال لے جایا گیا۔ چنانچہ پولیس فوری طور پر اسپتال پہنچی۔ یہاں ایشوری کے ہاتھوں، چہرہ اور گردن پر زخم دیکھے گئے تھے۔ لیکن ایشوری اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ تکلیف دہ واقعے کے بعد ، سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر اکشے شندے ، مقامی کرائم برانچ کے انسپکٹر سبھاش بھوجنگ ، تالہ پولیس اسٹیشن کا ایک خصوصی دستہ موقع پر پہنچا اور اس واردات کے بارے میں دریافت کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ قتل ایک چھوٹی بچی نے کیا ہے ۔ یہ بچی گھر میں آئی ہے اور اپنے کپڑے بدلے، اسی طرح ، یہ پتہ چلا کہ باتھ روم میں پڑے خون کے دھبہ باتھ روم سے صاف کیا۔ لیکن گھر میں خون سے بھرے ہوئے پیروں کے نقش نظر آئے۔ ایشوری کے چچا گنیش بھوسلے لیبارٹری چلاتے ہیں۔ لہذا ان کی اہلیہ اور ان کے دوسرے دو بچے سارا دن اپنے گھر میں رہتے ہیں۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com