مولانا عرفان دولت ندوی کو عدالتی تحویل ، گرفتار پانچوں ملزمین کی ضمانت کی پیروی کی جائے گی : ایڈوکیٹ عامر


مولانا عرفان دولت ندوی کو عدالتی تحویل ، گرفتار پانچوں ملزمین کی ضمانت کی پیروی کی جائے گی : ایڈوکیٹ عامر  


 
 ناسک : 29 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک انسداد دہشت گردی اسکواڈ ( ATS) نے 'پی ایف آئی' کی تحقیقات میں مالیگاؤں سے ساتویں شخص مولانا عرفان دولت ندوی کو پوچھ گچھ کیلئے 12 نومبر سنیچر کی صبح حراست میں لے کر ناسک شیشن کورٹ میں حاضر کر 14 دنوں کی کسٹڈی حاصل کی تھی ، معلوم ہوکہ ایک ماہ قبل بھی انھیں مالیگاؤں سٹی پولیس نے بھی حراست میں لیا تھا۔  بعد میں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔  لیکن اے ٹی ایس ان پر نظر رکھی ہوئی تھی ۔آخرکار انھیں گرفتار کرلیا گیا ۔ اے ٹی ایس نے  شبہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ٹیرر فنڈنگ میں ملوث ہے ۔ انکا موبائل فون بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں ناسک ضلع اور ریاست بھر سے اس سے قبل قبل گرفتار کیے گئے تمام PFI کے مشتبہ افراد کے ساتھ انکے جارحانہ روابط رکھنے کا الزام لگایا ۔


گزشتہ روز پیر مولانا عرفان دولت ندوی کو 14 دنوں کی پولیس کسٹڈی کے بعد دوبارہ ناسک سیشن کورٹ میں معزز جج کلکرنی صاحب کے سامنے پیش کیا گیا جہاں مولانا کے دفاعی وکیل ایڈوکیٹ عامر نذیر خان نے عدالت سے مولانا عرفان دولت ندوی کو مجسٹریٹ کسٹڈی میں روانہ کئے جانے کا مطالبہ کیا اور عدالت کو بتایا کہ ATS کو مولانا عرفان دولت ندوی کے پاس سے کوئی غیر قانونی مشتبہ اور ملک مخالف چیزیں حاصل نہیں ہوئی ہیں ، اتنا ہی نہیں مولانا موصوف نے تفتیش میں مکّمل تعاون پیش کیا ہے ، اس لئے اب مزید پولیس تحویل کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی ہے ، اس لئے عدالت انہیں مجسٹریٹ کسٹڈی میں روانہ کرے  ، وہیں سرکاری وکیل نے بھی عدالت میں اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مزید تحویل کی ضرورت نہیں ہے ، عدالت چاہے تو مجسٹریٹ کسٹڈی میں بھیجنے کے احکامات صادر کرسکتی ہے ، جس کی روشنی میں ناسک سیشن کورٹ نے مولانا دولت ندوی کو  22 دسمبر تک عدالتی تحویل میں رکھے جانے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ اس طرح کی معلومات دفاعی وکیل ایڈوکیٹ عامر نے فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف آئی معاملے میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، جو فی الحال عدالتی تحویل میں ناسک سینٹرل جیل میں رکھے گئے ہیں ، ان پانچوں افراد کی قانونی پیروی ایڈوکیٹ عامر نذیر کے ساتھ ایڈوکیٹ آصف انصاری کررہے ہیں ۔ موصوف نے نمائندہ  کے ضمانت سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی انویسٹیگیشن جاری ہے ، ان سبھی افراد پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، چارج شیٹ داخل ہونے پر قانونی دستاویز کا مشائدہ کرنے کے بعد ہی ان سبھی افراد کی ضمانت کے لئے کوشش کی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے