اساتذہ کے لیے 1160 کروڑ کا پیکج، تمام مطالبات منظور؛ 60 ہزار اساتذہ کو فائدہ ہوگا، جی آر جلد : وزیر تعلیم کیسرکر


اساتذہ کے لیے 1160 کروڑ کا پیکج، تمام مطالبات منظور؛ 60 ہزار اساتذہ کو فائدہ ہوگا، جی آر جلد : وزیر تعلیم کیسرکر



آزاد میدان دھرنا میں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے اساتذہ کی محنت رنگ لائی ، شکشک سمنوئے مہا سنگھ اور اگھوشت شکشک مہا سنگھ کی مشترکہ جدوجہد 




 ممبئی : 17 نومبر (نمائندہ خصوصی) مہاراشٹر راجیہ اگھوشت شکشک مہا سنگھ اور مہاراشٹر راجیہ شکشک سمنوئے مہا سنگھ کے بینر تلے اساتذہ کا 255 دنوں سے آزاد میدان ممبئی میں دھرنا جاری ہیں ۔اس ضمن میں مہاراشٹر سرکار نے اساتذہ کے مطالبہ کو قبول کرلیا ہے لیکن کابینہ میٹنگ کی تفصیلات عیاں ہونے تک اساتذہ آزاد میدان میں ہی دھرنے پر بیٹھیں رہیں گے اس طرح کا اعلان آج ممبئی آزاد میدان دھرنے اساتذہ تنظیم کے سربراہان نے دی ۔ریاست کے نان گرانٹ اسکولوں کے اساتذہ کا ممبئی کے آزاد میدان میں 255 دنوں سے جاری احتجاج بلا آخر کامیاب رہا۔ کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں ان اساتذہ کے مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا اور ریاستی حکومت نے ان کے لیے 1 ہزار 160 کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم دیپک کیسرکر نے آج میڈیا کو یہ جانکاری دی۔

  جی آر (GR) جلد ہی 

 کیسرکر نے کہا کہ چالیس فیصد سے ساٹھ فیصد تک گرانٹ پانے والے اساتذہ کا جی آر جلد ہی جاری کیا جائے گا۔ نان گرانٹ سے گرانٹ پانے والے اساتذہ کی تفصیلی تجویز کا جی آر اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ ہم نے ان تمام اسکولوں کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اہلیت کے مجموعی معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو بھی انصاف دیں گے جن کے مطالبات نہیں مانے گئے۔

 محروم اساتذہ کے لیے فوائد

 پیکج کا فیصلہ اور بات چیت بھی ہو چکی ہے۔وزیر تعلیم کیسرکر نے کہا کہ میں نے مانسون اجلاس میں اس کا اعلان کیا تھا، جب میں نے کہا تھا کہ فیصلہ ہر کیلئے کیا جائے گا، بشمول وہ اساتذہ جو کئی سالوں سے گرانٹ سے محروم ہیں۔ قسط واری گرانٹ یافتہ اسکولوں کو بھی فائدہ ہوگا ۔

 کیسرکر نے کہا کہ حکومت نے اساتذہ کو اس سے زیادہ دیا ہے جو وہ مانگ رہے تھے۔ میں نے اساتذہ سے کہا کہ احتجاج نہ کریں۔ ہم اسمبلی، قانون ساز کونسل میں جو بھی اعلان کرتے ہیں وہ ہم پر لازم ہے، ورنہ باطل ہے۔ ہم اس وقت تک کوئی اعلان نہیں کر سکتے جب تک کہ ہم کابینہ کے اجلاس میں تمام ساتھیوں کے ساتھ اس پر بات نہیں کر لیتے۔ میں چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر کی طرف سے اعلان کر رہا ہوں۔اور انہوں نے ہی مجھکو اعلان کرنے کو کہا ہےے۔

  ساٹھ ہزار اساتذہ کو فائدہ

 کیسرکر نے کہا کہ استفادہ حاصل کرنے والے اساتذہ کی تعداد ساٹھ ہزار ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے بالاصاحب کے یادگار دن پر سب کے ساتھ انصاف کیا۔ کئی اساتذہ بارہ پندرہ اور 22 سال تک انصاف سے محروم رہے۔ اس حکومت نے تاریخی فیصلہ کیا۔ ہمیں بجٹ 1 ہزار 160 کروڑ روپے کا پروویژن کرنا ہے۔اس دھرنے میں مالیگاؤں شہر کی اردو مراٹھی اسکولوں سمیت مہاراشٹر کے مختلف اضلاع کے اساتذہ کرام لیڈیز ٹیچرس بھی بطور خاص شریک ہیں ۔اسطرح اطلاع مالیگاؤں ہائی اسکول کے شیخ زاہد سر نے دی ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر سے شیخ زاہد سر افتخار سر، نعیم الرحمن سر، وسیم سر ،ندیم سر، سوپان خامکر سر ،بورسے سر ،باسط سر، رفیق سر سمیت سیکڑوں اساتذہ و معلمات کی محنت رنگ لائی اور اب جی آر کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے