کارپوریشن چناؤ جنوری میں ہونے کی خبر غلط ، وزیر اعلیٰ دفتر سے وضاحت... پھر انتخابات کب ہونگے؟
سپریم کورٹ کے حتمی فیصلہ کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن انتخابات کا فیصلہ کرے گا
ممبئی :28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کچھ میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ ریاست میں بلدیات اور میونسپل کارپوریشنوں کے آئندہ انتخابات جنوری کے مہینے میں ہوں گے جو کہ سراسر غلط ہے اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور حتمی فیصلے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن ان انتخابات کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرے گا۔
معیاد پوری کرچکی میونسپلٹیز اور میونسپل کارپوریشنوں میں، منتظمین کا تقرر کیا گیا ہے ۔کام کاج ان کے ذریعے انجام دیا جارہا ہے۔ بلدیاتی اداروں کے انتخابات ریاستی الیکشن کمیشن کا موضوع ہے۔
چیف منسٹر کے دفتر نے وضاحت کی ہے کہ کچھ میڈیا کی طرف سے دی گئی رپورٹس کہ ریاستی حکومت جنوری کے مہینے میں یہ انتخابات کرائے گی، غلط خبر ہے ۔وزیر اعلیٰ دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سماعت جاری ہیں اور جب تک حتمی فیصلہ نہیں آجاتا تب تک انتخابات ممکن نہیں لیکن جیسے ہی عدالت میں فیصلہ ہوگا ریاستی الیکشن کمیشن کارپوریشن چناؤ کے متعلق کوئی فیصلہ لیں گے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com