شندے گروپ میں شامل ہوجائیں … ورنہ انکاؤنٹر !! سابق کارپوریٹر کو ڈپٹی پولس کمشنر کی معرفت دھمکی دی؟
وزیر اعلیٰ سمیت ڈپٹی پولس کمشنر پر سنگین الزام ۔ادھو ٹھاکرے کی پولس کمشنر سے گفتگو
نیو ممبئی: 3 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) وزیر اعلی ایکناتھ شندے شیو سینا سے الگ ہونے کے بعد سے ہی ادھو ٹھاکرے سے وابستہ لوگوں کو ادھو اور شیوسینا کو کچلنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آئندہ میونسپل انتخابات کے تناظر میں شندے گروپ نے اس سلسلے میں اپنی کارروائی میں اضافہ کیا ہے۔ تاہم ، اس سلسلے میں ایک بہت ہی چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ایک سابق کارپوریٹر نے الزام لگایا گیا ہے کہ انہیں ایکناتھ شندے کے ذریعے ممبئی پولیس سے انکاؤنٹر کی دھمکی دی جارہی ہیں اور مجھے شندے گروپ میں شامل ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے کہ آپ شندے گروپ میں شامل ہوجائیں۔اس دھمکی پر کارپوریٹر نے کنبہ کے ساتھ خودکشی کا انتباہ دیا ہے۔ نوی ممبئی کے سابق کارپوریٹر ایم کے مدھوی نے اسطرح کی شکایت پارٹی سربراہ ادھو ٹھاکرے سے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ماہ سے مجھ پر شندے گروپ میں شامل ہونے کا دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
مجھے اور میرے خاندان کو ذہنی اذیت دی جارہی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں سابق کارپوریٹر نے الزام لگا ہے کہ نوی ممبئی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک پانسارے نےشندے گروپ میں شامل ہونے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر ایسا نہیں کرسکتے تو پھر مجھے 10 لاکھ روپے دو ۔مادھوی نے متنبہ کیا ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو خطرہ لاحق ہے۔ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر میں اس گروپ میں شامل نہیں ہوتا ہے تو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جھوٹے الزامات اور جھوٹے مقدمات میں مجھے پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق کارپوریٹر مادھوی نے کہا کہ اگر مجھ پر زبردستی دباؤ ڈالا جاتا ہے تو میں اپنے کنبہ کے ساتھ خودکشی کروں گا ، میری ساڑھے تین سالہ پوتی ، 2 بچے ، بیٹا ہیں ۔اگر ہماری جانیں ضائع ہوتی ہیں تو اسکی ذمہ دار ڈپٹی پولس کمشنر وویک پانسرے، وزیر اعلیٰ شندے، سندیپ نائک ، وجے چوگولے ہونگے ۔
اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ راجن ویچارے نے کہا کہ 40 آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ عوام اس وقت خوف میں ہیں۔ اگر کوئی 2 ماہ سے شندے گروپ میں نہیں گیا ہے تو پھر ان کے خلاف مرکز کی جانب سے کارروائی کی جاتی ہیں۔ اتی کرمن نکالنے کی کارروائی اتوار کو بھی کی گئی ہے۔ ایسا ہی ماحول پورے مہاراشٹر میں جاری ہے ۔ طاقت کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔ رکن پارلیمنٹ ویچارے نے کہا کہ غدار نکل گئے اور جو ہمارے ساتھ ہیں وہ وفادار ہیں۔ رکن پارلیمنٹ ویچارے نے مزید کہا کہ ایم کے مدھوی کی بات نہ سننے پر پولیس کی معرفت دھمکی دی جارہی ہیں کہ انکاؤنٹر کیا جائے گا۔ یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ اب ایسا وقت آگیا ہے کہ ایک کنبہ خودکشی پر مجبور ہونے کی سوچ بنا رہا ہے ۔ پارٹی کے سربراہ اودھو ٹھاکرے نے پولیس کمشنر سے بات کی ہے کہ مہاراشٹرا کہاں جارہاہے؟ اس طرح ہر شیوسینا کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ یہ سب کارروائی پورا مہاراشٹر اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے ۔اس پر روک لگنی چاہیے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com