ناسک جنرل اسپتال کے سینئر کلرک 30 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار


ناسک جنرل اسپتال کے سینئر کلرک 30 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتار 



ناسک : 3 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع محکمہ انسداد بدعنوانی نے ناسک کے ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال کے سینئر کلرک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس نے میڈیکل بلوں پر پانچ فیصد کے مطابق 30 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ رشوت کا مطالبہ کرنے والے سینئر کلرک کی شناخت راجیش سدھاکر نہولکر (عمر 55) کے طور پر کی گئی ہے۔ ناسک اے سی بی یونٹ نے. ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔


 ایک 44 سالہ شخص نے 10 اگست کو ناسک کے انسداد بدعنوانی محکمہ میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کنندہ نے 10 اگست کو اپنی بیوی کی بیماری کے دو میڈیکل بل راجیش نہولکر کو دیے تھے تاکہ انہیں مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا جائے۔ مزید کارروائی کے لیے میڈیکل بل بھیجنے کیلئے نہولکر نے شکایت کنندہ سے ٹوٹل بل کے 5 فیصد کے حساب سے 30 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی جس پر شکایت کنندہ نے ناسک اے سی بی میں شکایت درج کرائی۔اس طرح کی پریس ریلیز ناسک اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے دی گئی ۔

 
 10 اگست کو جب ناسک اے سی بی یونٹ نے پنچایت کے سامنے تصدیق کی تو پتہ چلا کہ شکایت کنندہ کی بیوی کے دو میڈیکل بل آگے کی کارروائی کے لیے بھیجنے کیلئے 30 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کے بعد سمجھوتہ ہونے پر 24 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ اسی کے مطابق ناسک اے سی بی ٹیم نے راجیش نہولکر کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

 یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کڈاسنے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نارائن نیہلڈے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ستیش بھامرے، پولس انسپکٹر سندیپ سالونکھے کی رہنمائی میں کی گئی ہے۔پولس کانسٹیبل پنکج پالشیکر، پولس نائک پربھاکر گاولی، نتن کراڈ، پروین مہاجن، پولیس کانسٹیبل سنتوش گانگورڈے کی ٹیم نے اس کارروائی میں معاونت کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے