نان گرانٹ اساتذہ کو سو فیصد گرانٹ دی جائے ، 'میری پگار میری ذمہ داری' کے تحت آزاد میدان ممبئی میں 10 اکتوبر سے بے مدت دھرنا اندولن



نان گرانٹ اساتذہ کو سو فیصد گرانٹ دی جائے ، 'میری پگار میری ذمہ داری' کے تحت آزاد میدان ممبئی میں 10 اکتوبر سے بے مدت دھرنا اندولن 



مہاراشٹر شکشک سمنوئے مہا سنگھ کے بینر تلے ریاست بھر میں اساتذہ کی ذہن سازی و بیداری کیلئے میٹنگوں کا انعقاد 




مالیگاؤں : 2 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) میری پگار میری ذمہ داری، تنخواہ ہمارا حق، فکس تنخواہ منظور نہیں، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، ، چلئے آزاد میدان جیسے نعروں کیساتھ دس، پندرہ اور بیس سالوں سے بغیر تنخواہ کے درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے مہاراشٹر کے 40 تا 50 ہزار اساتذہ کرام و معلمات کو ریاستی حکومت قانون کے مطابق سو فیصد گرانٹ جاری کرے۔اسطرح کا مطالبہ لیکر آئندہ ہفتہ 10 اکتوبر کو ممبئی کے ازاد میدان میں مہاراشٹر شکشک سمنوئے مہا سنگھ کی جانب سے بے مدت دھرنا اندولن کیا جارہا ہے ۔جس کیلئے مہاراشٹر کے تمام اضلاع، شہروں اور گاؤں گاؤں تک بیداری پیدا کر اساتذہ کو اپنا حق لینے کیلئے ممبئی آزاد میدان میں سو فیصد حاضری کو یقینی بنانے کی کوشش جاری ہیں ۔اسی سلسلے میں مالیگاؤں شہر کے پرائمری ، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری میں نان گرانٹ طرز پر پڑھانے والے اساتذہ و معلمات کی مشورتی میٹنگ آج سمنوئے مہا سنگھ کے بینر تلے مالیگاؤں گرلس ہائی اسکول میں منعقد کی گئی ۔جس میں شہر کے نان گرانٹ اساتذہ نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کر اپنے حق کو حاصل کرنے کیلئے ممبئی آزاد میدان میں شمولیت درج کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ۔اس میٹنگ میں سمنوئے مہا سنگھ ناسک ضلع سے نیلش گانگورڈے سر نے بطور خاص شرکت کرتے ہوئے اساتذہ کے مسائل و پریشانیوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ سابقہ سرکاروں نے صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیکر بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کیا ۔


انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے گھریلو مسائل متاثر ہیں، جیب خالی ہیں، بیماری، شاپنگ، اور ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنے کا خواب ادھورا ہے، خود کے بچوں کی تعلیم کے مسائل ہیں اور ہم پوری ایمانداری سے قوم کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں پھر بھی سرکار ہمیں ہمارا حق گرانٹ کے طور پر نہیں دے رہی ہیں اس لئے اب وقت آگیا ہے ہم ہمارا حق اس بے مدت دھرنا اندولن کے ذریعے حاصل کریں ۔موصوف نے کہا کہ مہاراشٹر کے تقریبا 50 ہزار اساتذہ کرام کی زندگی متاثر ہورہی ہیں اور وہ سب اس دھرنے میں شرکت کررہے ہیں حتیٰ کے آنے والی دیوالی بھی دھرنا گاہ ممبئی آزاد میدان میں ہی منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ عہد کیا گیا ہے کہ جب تک سرکار تنخواہ نہیں دے گی تب تک دھرنا اندولن ختم نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع پر افتخار سر، نعیم سر ،سہیل سر اور دھولیہ سے تشریف لائے سراج سر، عزیز اعجاز سر اور صدر میٹنگ رئیس سر نے بھی اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے اساتذہ کے مسائل اور سرکار کی دورخی پالیسیوں پر سیر حاصل گفتگو کیا ۔اس میٹنگ میں میری پگار میری ذمہ داری کے طور پر تمام اساتذہ نے از خود ایک آواز پر شرکت کرتے ہوئے بیداری و جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔اس پروگرام میں آئے ہوئے تمام اساتذہ و ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا گیا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے