کارپوریشن چناؤ کے ضابطہ اخلاق سے قبل نومبر آخر تک تعمیری کاموں کے ٹینڈر پروسیس مکمل کر لئے جائیں
مہاراشٹر حکومت کا محکمہ تعمیرات عامہ کو حکمنامہ، دسمبر میں کارپوریشن چناؤ کی تاریخوں کا اعلان متوقع
ممبئی : 24 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات پر ابھی بھی تذبذب برقرار ہے ۔ایک طرف وارڈ فارمیشن کو لیکر کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے تو دوسری طرف شندے فرنویس حکومت بمقابلہ ادھو ٹھاکرے کیس بھی کورٹ میں سماعت و فیصلے کا منتظر ہے۔مہاراشٹر کی تقریبا 23 میونسپل کارپوریشنوں کے چناؤ بھی التواء کا شکار ہوچکے ہیں ۔جبلی مہاراشٹر کی نئی سرکار نے ممبئی کو چھوڑ کر دیگر کارپوریشنوں میں چار کے پینل سسٹم کو منظوری دی ہیں ۔اب ایسے میں خبر آرہی ہے کہ مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات دسمبر یا جنوری میں ہونگے ۔اس سلسلے میں اب اس بات کا قومی امکان ہوگیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن چناؤ کی تواریخ کا اعلان دسمبر میں متوقع ہے اور چناؤ فروری یا مارچ میں ہونے کے قومی امکان ہیں ۔
اس سلسلے میں محکمہ تعمیرات عامہ منترالیہ مہاراشٹر حکومت کے جوائنٹ سیکرٹری سچن چیوٹے نے حال ہی میں ایک سرکاری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن حدود کی محکمہ تعمیرات عامہ کو صاف لفظوں میں لکھا ہے کہ نومبر آخر تک تعمیری کاموں کے ٹینڈر پروسیس کو مکمل کرلیا جائے ۔سرکلر میں لکھا گیا ہے کہ تین لاکھ روپے سے دیڑھ کروڑ روپے تک تخمینہ کے کاموں کے ٹینڈر کی معیاد 8 دنوں کیلئے اور دیڑھ کروڑ روپے سے 100 کروڑ روپے تک تخمینہ کے کاموں کے لئے ٹینڈر کی معیاد 15 دنوں کیلئے اسی طرح سو کروڑ روپے سے زائد تخمینہ کے کاموں کے لئے ٹینڈر کی معیاد 30 دنوں تک رکھی جائیں ۔
حکومت نے جن جن میونسپل کارپوریشنوں میں آئندہ انتخابات ہونے ہیں وہاں کے تعمیرات عامہ PWD اور کارپوریشن کے نام جی آر جاری کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022-23 میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں وہاں ضابطہ اخلاق کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں مشکلات پیدا ہونے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے ای-ٹینڈر کی اشاعت کی مدت حکومتی فیصلہ کی روشنی میں 30 نومبر 2022 تک ہی رکھی جائیں۔ جی آر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ رعایت کا اطلاق صرف اسی صورت میں ہوگا جب بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ضابطہ اخلاق نافذ ہو ۔حکومت کے اس حکمنامہ سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ نومبر کے بعد دسمبر میں کارپوریشن چناؤ کی تاریخ کا اعلان متوقع ہیں اور جنوری سے مارچ یا اپریل کے درمیان کارپوریشن چناؤ ہونے کے قومی امکانات نظر آرہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com