جاشیہ فردوس کی نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی ، دسویں میں ٹاپ کرنے کے بعد جاشیہ پھر ایک بار سرخرو


جاشیہ فردوس کی نیٹ امتحان میں  نمایاں کامیابی ، دسویں میں ٹاپ کرنے کے بعد جاشیہ پھر ایک بار سرخرو 



مالیگاوں : 9 ستمبر ( بیباک نیوز اپڈیٹ ) عزم محکم ہو تو ہوجاتی ہیں بلائیں پسپا ۔۔۔ کتنے طوفان پلٹ دیتا ہے ساحل تنہا ۔۔ کے مصداق مالیگاؤں کی ساکن جاشیہ فردوس ضیاء الدین نے NEETامتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے جہاں اپنا ، اپنے والدین اور اپنے انسٹی ٹیوشن کا نام روشن کیا وہیں اس قومی مقابلہ جاتی میڈیکل امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورے ملک میں قوم مسلم کے نام کو چار چاند لگانے میں معاونت پیش کی ۔ خیال رہے کہ جے اے ٹی ہائی اسکول سے جاشیہ فردوس نے دسویں جماعت میں 94% نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی اور اب NEETامتحان میں شاہین اکیڈمی سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے ایک بار پھر 614مارکس حاصل کر نمایاں کامیابی کو اپنے نام ردج کرواکر اپنے والدین کا نام روشن کیا ۔

 خیال رہے کہ جاشیہ کے والد متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کی مکمل رہنمائی شیخ رئیس شیخ نورپترکار خانوادہ کی جانب سے ہوتی رہی ہے ۔ اس موقع پر جاشیہ فردوس اور اُن کے اہل خانہ کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات اور دُعا پیش کرتے ہیں ۔ دُعاگو : رئیس پترکار ، ڈاکٹر حسن الدین شیخ ، ہارون عاشق علی ، ڈاکٹر سید ساجد ، آصف شیخ رشید ، عبدالماجد جمالی ، محمد خان لابیلا میڈیکل ایجنسی، ادارۂ ہفت روزہ بیباک ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے