ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ : مالیگاؤں کے 37 ٹیچرس کو ممبئی ہائی کورٹ سے راحت ، حکومت مہاراشٹر کو نوٹس ، اسٹے آرڈر جاری
مالیگاؤں : 8 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ٹی ای ٹی امتحان معاملہ میں مراٹھواڑہ کے تین ٹیچرس کی اورنگ آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد اب ممبئی ہائی کورٹ میں بھی مالیگاؤں شہر کے 37 ٹیچرس کی جانب سے ایک عرضداشت دائر کی گئی ہے ۔اس معاملے میں 37 ٹیچرس نے ایڈوکیٹ این آر بوبنا کے توسط سے ممبئی ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کر انصاف کی گہار لگائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ کی ڈبل بینچ کے جسٹس گنگاپور والا اور جسٹس لوڈھا کی عدالت میں آج 8 ستمبر کو اس کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے مالیگاؤں کے 37 ٹیچرس کی عرضداشت پر اسٹے آرڈر جاری کیا ہے ۔
عرضی گزاروں نے مہاراشٹر حکومت کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کر حکومت مہاراشٹر ،ایجوکیشن سیکرٹری، ایجوکیشن کمشنر، ایجوکیشن ڈائریکٹر برائے پرائمری و سیکنڈری اور پے یونٹ کو پارٹی بنایا ۔اس معاملے میں عدالت نے مہاراشٹر حکومت اور حکومت کے مذکورہ محکمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور کہا کہ جلد از جلد جواب داخل کیا جائے اسی کیساتھ عدالت کے فیصلے تک کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کی جائے۔
خیال رہے کہ مالیگاؤں کے 37 ٹیچرس نے ٹی ای ٹی معاملہ کو لیکر حکومت کی جانب سے جو کارروائی شروع کی گئی ہے اسکے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں عرضداشت دائر کیا۔ جس پر دفاعی وکیل بوبنا نے جرح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹی ای ٹی امتحان کے امیدواروں کی فہرست میں تین اقسام اے، بی اور سی میں کافی فرق ہے اور کہا کہ ہمارے موکلین نے امپرومینٹ کیلئے ٹی ای ٹی امتحان دیا تھا اور انکا نام غلط فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ان 37 ٹیچرس نے سرکار سے کسی بھی قسم کی تنخواہ نہیں لی اور نہ ہی کوئی فائدہ حاصل کیا ہے ۔ان میں بیشتر امیدوار اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔مالیگاؤں شہر کے 37 ٹیچرس کو ہائی کورٹ کی جانب سے ایک بڑی راحت ملی ہے جو دیگر ٹی ای ٹی امتحان کے متاثرہ افراد کیلئے بھی راحت کا باعث ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ کی نوٹس پر حکومت مہاراشٹر اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، سیکرٹری و ایجوکیشن کمشنر کیا جواب پیش کرتے ہیں؟ ۔اس پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔عرضی گزاروں کی جانب سے نمائندہ بیباک کو اس طرح کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جن ٹیچرس نے غلط ڈھنگ سے ٹی ای ٹی امتحان میں خرد برد کیا ہے ان پر کارروائی کی جائے ہمیں کچھ کہنا نہیں لیکن جو بےقصور ہیں ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کرنا چاہیے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com