اپوزیشن کو اپنی کارکردگی پر اطمینان نہیں اسی لئے مہا گٹھ بندھن کا سہارا لیا جارہا ہے، راشٹروادی عوام کیساتھ اپنے کاموں کی بنیاد پر الیکشن لڑیگی


اپوزیشن کو اپنی کارکردگی پر اطمینان نہیں اسی لئے مہا گٹھ بندھن کا سہارا لیا جارہا ہے، راشٹروادی عوام کیساتھ اپنے کاموں کی بنیاد پر الیکشن لڑیگی 


آصف شیخ کے ہاتھوں عباس نگر تا سلامت آباد چوک 95 لاکھ تخمینہ سے سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز 



مالیگاؤں : 9 ستمبر (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت کے بعد آصف شیخ رشید کے کام کرنے کے اسٹائل میں زبردست تبدیلی دیکھی جارہی ہیں حالانکہ موصوف نے اپنے والد محترم شیخ رشید کی سرپرستی میں ہی تعمیر و ترقی کا نعرہ لیکر شہر میں ہمہ وقت کام کرنے کی بھرپور کوششیں کی ہیں اور امید سے زیادہ کام شہر بھر میں انجام دیا ہے یہی وجہ ہے کہ کسی عہدہ پر نہ رہتے ہوئے آصف شیخ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مسلسل جدوجہد کررہے ہیں اور کامیابی بھی حاصل کررہے ہیں ۔اب شیخ آصف نے مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے دس کروڑ روپے فنڈ منظور کرواکر شہر کے مختلف علاقوں کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا ہے جو انہیں مزید مقبولیت عطا کررہا ہے ۔اسی ضمن میں آج آصف شیخ نے 95 لاکھ روپئے تخمینہ سے عباس نگر لاک ڈاؤن ہوٹل سے لیکر سلامت آباد چوک تک سمینٹ کانکریٹ روڈ تعمیر کا آغاز کیا ۔اسی طرح عباس نگر چوک ڈاکٹر ریاض کے دوا-خانہ سے عبدالحکیم چوک تک روڈ کی تعمیر بھی جلد ہی اسی بجٹ سے کی جائے گی ۔
اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں خالی سورٹ نہیں جو صرف بڑ بڑ کرتے ہیں ۔انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں اور انکے حمایتی سیاسی افراد کو طنز تنقید کا نشانہ بنایا ۔آصف شیخ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے مقابل کے لیڈر کو آڑے ہاتھوں لیتا ہوں انکی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے کے بعد بھی اپوزیشن کو اپنی کارکردگی پر اطمینان نہیں ہے اسی لئے تمام اپوزیشن کی جماعتیں ایکساتھ الیکشن لڑنے کیلئے این سی پی مقابلہ کرنے آرہے ہیں ۔

آصف شیخ نے کہا کہ ایسے دس مہا گٹھ بندھن بھی بن جائے تو راشٹروادی کا مقابلہ کرنے کیلئے انہیں کا فی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ عوام کو ساتھ لیکر تنہا الیکشن لڑیں گے اور کامیابی بھی حاصل کریں گے ۔انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ورکر تھے اور ورکر ہی رہیں گے ان میں لیڈر بننے کی صلاحیت نہیں ہے کیونکہ وہ عوامی کاموں سے خالی ہیں ۔دونوں پروگرام میں آصف شیخ کیساتھ رفیق کھجور والا، رشید سیٹھ،ریاض کچی، نعیم پٹیل، منا شاہ، افروز بابر، مجیب سر، ذاکر باغبان، شفیع اللّہ ہوٹل والے، شاہد قاضی، فرید کرانہ والے، عمران بھائی کرانہ والے سمیت ہزاروں عوام موجود تھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے