نیٹ ٹاپر جاثیہ فردوس کا استقبال کرنے پہنچے آصف شیخ ، شہر کے تمام کامیاب طلباء کو نیک خواہشات و مبارک باد


نیٹ ٹاپر جاثیہ فردوس کا استقبال کرنے پہنچے آصف شیخ ، شہر کے تمام کامیاب طلباء کو نیک خواہشات و مبارک باد 


مالیگاؤں : 9 ستمبر (پریس ریلیز) میڈیکل انٹرنس امتحان میں مالیگاؤں شہر کے طلباء نے کامیابی کا نادر نمونہ پیش کر شہر کا نام روشن کیا ہے ۔ان تمام ٹاپرس کا استقبال کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ نے کیا ۔موصوف آج شب جاثیہ فردوس کے گھر پہنچے اور انہیں گلدستہ، مٹھائی اور ایک فریم دیکر استقبال کیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے شہر کے تمام نیٹ امتحان کے ٹاپرس کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم جاثیہ کی حوصلہ افزائی کرنے یہاں آئے ہیں اسکے بعد شہر کے دیگر ٹاپر کا استقبال بھی کرنے ہم جائیں گے تاکہ دوسرے طلباء کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اپنا تعلیمی سفر آگے جاری رکھ سکے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہمارا شہر ترقی کرے اسکے لئے میری روز اول سے کوششیں رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے تعلیم کے میدان میں ہر ممکن تعاون ہیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد مالیگاؤں شہر میں تعلیم کیلئے نئے ابواب کا اضافہ کیا جائے گا ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے