مالیگاؤں : بجلی کمپنی کا پانچ دنوں کیلئے شٹ ڈاؤن ،عارضی لوڈ شیڈنگ پروگرام ظاہر ، عوام سے تعاون کی اپیل
سائنہ 220 کے وی سب اسٹیشن کو مزید طاقتور بنانے کیلئے سپلائی لائن کی درستی کی جائے گی، 15 سے 19 ستمبر تک لوڈ شیڈنگ
مالیگاؤں : 14 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) 220 کے وی سائنہ ہائی پریشر سب اسٹیشن مالیگاؤں پاور سپلائی لائن کی استطاعت کو بڑھانے کے کام کے لیے مورخہ 15 ستمبر بروز جمعرات سے 19 ستمبر منگل کے درمیان شہر میں تیکنیکی کام کاج کیلئے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ۔اس ضمن میں مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کے ٹیکنیکل ڈپارٹمنٹ کے انچارج آفیسر ساحل نے نمائندہ بیباک کو فون پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں پاور سپلائی نظام کو موثر اور بہتر بنانے کیلئے تکنیکی اعتبار سے ہائی پریشر KV کا اضافہ کرنا ضروری ہے اور اس کام کیلئے کمپنی نے پانچ دن کیلئے شٹ ڈاؤن لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں عوام کو راحت ملے ۔ ساحل سر نے مزید بتایا کہ 220 کے وی کے صارفین نوٹ کریں کہ اس مدت کے دوران ایک خاص وقت کے لیے لوڈ ریگولیشن کیا جائے گا۔
جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی ان میں 33 KV سائنہ سب اسٹیشن کے علاقے میں 11 KV سپلائی لائن متعین شدہ اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔لوڈ شیڈنگ کئے جانے والے علاقوں میں 33 کے وی سائنہ سب اسٹیشن سے منسلک 11 کے وی سپلائی لائن اولڈ درے گاؤں ،نیو درے گاؤں، کھڑکی روڈ، چکھل واڑ ،دسانے ،اولڈ واٹر سپلائی، سائنہ انڈسٹریل زون شام رہیں گے ۔
اسکے علاوہ 33 کے وی ٹیکسٹائل پارک 1 سب سینٹر 11 KV سپلائی لائن سے پوارواڑی، دیگاؤں 3۔
مالدہ 33 کے وی سب اسٹیشن :- 11 K وی سپلائی لائن میں ساوندگاؤں گاوٹھان، ساوندگاؤں انڈسٹریل، مہاڈ، مالدہ ۔(AB) ۔
عائشہ نگر 33 کے وی سب سینٹر:- 11 K V سپلائی لائن عائشہ نگر-1، عائشہ نگر-2، عائشہ نگر انڈسٹریل، اقصٰی کالونی، IPDS-1، IPDS-2 ۔
پوار واڑی 33 کے وی سب اسٹیشن : 11 K وی سپلائی لائن میں نیو رسول پورہ، عبداللہ نگر۔
پوار واڑی 33 کے وی سب اسٹیشن؛ رنمالا چنچ باڑی، نیا 40 گاؤں پھٹا۔
بجلی کمپنی نے لوڈ شیڈنگ کا ٹائم ٹیبل جاری کرتے ہوئے تفصیلات بتائی ہے کہ 11 KV نیا رسول پورہ علاقوں میں شب 12 بجے سے تین بجے کے اوقات میں اور پھر دوپہر ایک بجے سے شام چار بجے تک اس طرح صبح تین اور شام میں چار گھنٹوں کیلئے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ۔
اسی طرح عبداللہ نگر 11 KV سب اسٹیشن رات تین بجے سے صبح سات بجے تک اور شام چار بجے سے سات تک ۔اسکے علاوہ عائشہ نگر 2 صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور رات نو بجے سے بارہ بجے تک اسکے علاوہ اقصٰی کالونی میں صبح سات بجے سے دس بجے تک اور شام میں سات سے نو بجے تک اور عائشہ نگر 1 میں ارت تین بجے سے صبح سات بجے تک اور صبح ایک بجے سے دوپہر تین بجے تک۔
آئی پی ڈی ایس ون میں صبح سات بجے سے دس بجے تک اور شام سات سے نو بجے تک ۔کھڑکی روڈ اور چکھل واڑ علاقے میں رات 12 بجے سے تین بجے تک اور دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک ۔دسانے ،سائنہ انڈسٹریل زون رات تین بجے سے صبح سات بجے تک اور دوپہر میں چار بجے سے شام سات بجے تک۔ اولڈ واٹر سپلائی ،نیو درے گاؤں رات بارہ بجے سے تین بجے تک اور صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک ۔ٹیکسٹائل پارک صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور رات نو بجے سے بارہ بجے تک ۔درے گاؤں 3 میں صبح سات بجے سے دس بجے اور شام سات بجے سے نو بجے تک ۔پوار واڑی میں صبح سات سے دس بجے تک اور شام سات بجے سے نو بجے تک ۔سوند گاؤں میں رات تین بجے سے صبح سات بجے تک اور شان چار سے سات بجے تک ۔سوند گاؤں جی صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور رات نو بجے سے بارہ بجے تک ۔سوند گاؤں انڈسٹریل علاقے میں صبح سات بجے سے دس بجے تک اور رات سات سے نو بجے تک۔ مہاڈا ون علاقے میں دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک اور مالیگاؤں اے جی علاقے میں رات تین بجے سے صبح سات بجے تک اور دوپہر ایک سے چار بجے تک ۔رانمالا چکھل باری میں دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک۔ اس کے علاوہ نیو چالیس گاؤں پھاٹا صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اور رات نو بجے سے بارہ بجے تک لوڈ شیڈنگ رہے گی ۔
نوٹ :لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کمی بیشی ہوتی ہے تو نیوز پورٹل ذمہ دار نہیں رہیگا۔ یہ معلومات عوام کیلئے موصول ہوئی ہیں ۔جسے ہم شائع کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com