سید آمین القادری کے نشہ مخالف پروگرام میں عوام شرکت کریں: آصف شیخ


سید آمین القادری کے نشہ مخالف پروگرام میں عوام شرکت کریں: آصف شیخ


نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے شہریان کا تعاون ضروری، راشٹروادی کانگریس پارٹی کی سنی دعوت اسلامی کے نشہ مکت مالیگاؤں کو حمایت



مالیگاؤں :14 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے اور شہر میں بیداری پیدا کرنے کیلئے نشہ مخالف تحریک کا آغاز سنی دعوت اسلامی سید امین القادری کی سرپرستی میں 23 سـتمبر بروز جمعہ کو نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ شہر کی فضا میں مختلف قسم کے نشوں کو لیکر خوف کا ماحول ہے شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے نشہ مخالف اجلاس کا انعقاد کیا جانا ضروری ہے ۔اسی ضمن میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں منعقد ہونے والے پروگرام میں عوام زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ۔اسطرح کی اپیل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کیجانب سے جاری کی گئی ہے ۔موصوف نے کہا کہ مولانا سید امین القادری کی جانب سے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے راشٹروادی کانگریس کی حمایت طلب کی گئی تھی اس پر ہم تمام ہی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدے داران مکمل حمایت پیش کرتے ہیں اور عوام سے نشہ مخالف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون طلب کرتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے