ائمہ کرام، اصلاحی کمیٹیوں کے ممبران، اہلکار حضرات اور کارکنان جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ کا اہم اجلاس
مالیگاؤں : 20 ستمبر (پریس ریلیز) جمعیت علماء اصلاح معاشرہ کمیٹی ہروقت فعال رہتی ہے، اسی کے پیش نظر پچھلے سال نئی اصلاحی کمیٹیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ اس کو وسعت دی گئی، معاشرے کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، گھریلو مسائل سنگین صورتحال اختیار کرچکے ہیں، قتل، خودکشی، نشہ بازی، زنا اور چوری کے واقعات، روز مرہ کی عادت کی طرح کثرت سے رونما ہورہے ہیں-
ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ائمہ کرام سے حالات پر مذاکرات، جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ کے زیر اہتمام قائم شدہ اصلاحی کمیٹیوں کے ممبران اور اہلکار حضرات کی تربیت کے لئے ایک اہم اجلاس درج ذیل تفصیلات کے مطابق منعقد ہورہا ہے-
ائمہ کرام، اصلاحی کمیٹیوں کے ممبران، شھر بھر فعال اہلکار حضرات اور کارکنان جمعیت علماء مالیگاوں سے اس اجلاس میں قوم وملت کے درد کو محسوس کرتے ہوئے، شرکت کی پرزور استدعا کی جاتی ہے، کہ دینی، ملی واخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنی شرکت یقینی بنائیں، اور وقت پر حاضر رہ کر اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیں ۔
زیرصدارت:مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی، صدر جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ
وقت و تاریخ:- 27صفرالمظفر1444،مطابق
25ستمبر2022،بروز اتوار بعد نماز عشاء فورا
اجلاس بمقام: غربید مسجد گیندا میدان، چونابھٹی، مالیگاوں، ناسک - گذارش کنندگان۔صدر و اراکین جمعیت علماء مالیگاوں، مدنی روڈ، مالیگاوں ناسک-
اس طرح کی تفصیلی پردیس ریلیز مالیگاؤں جمعیتہ علماء کے حافظ امتیاز اقبال ملی نے دی ہے،
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com