مالیگاؤں : دن کے اجالے میں پستول اور چاقو کی نوک پر کلنتری ایجنسی پر لوٹ مار
لٹیرے ایک لاکھ روپے کی نقدی لیکر فرار ، ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی کی حاضری ،شہر بھر میں ناکہ بندی
مالیگاؤں: 20 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے جرائم اور تفتیشی نظام کے بارے میں سابق میئر کے الزامات کے ایک ہفتہ بعد ڈاکوؤں نے اسے ثابت کر دیا۔اس لئے کہ پستول اور تیز دھار چاقو دکھا کر دو بدمعاشوں نے سٹانہ روڈ پر واقع کلانتری گیس ایجنسی سے ایک لاکھ روپے لوٹ لئے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ واقعہ شام ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔جب ٹریفک زیادہ ہوتی ہیں۔ چند منٹوں میں لوٹ مار کرنے کے بعد دونوں لٹیرے دو پہیہ گاڑی پر فرار ہو گئے۔ یہ تمام سنسنی خیز واقعات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے ہیں۔
پیر 19 ستمبر کو دن بھر گیس فراہم کرنے کے بعد چار ملازمین ایجنسی کے دفتر میں بیٹھ کر گیس بھر رہے تھے کہ اچانک کسی فلمی سین کی طرح دونوں لٹیرے اندر داخل ہوئے۔ ایک نے پستول جبکہ دوسرے نے چاقو کا استعمال کیا۔چاروں ملازمین کو ایک جگہ بٹھایا گیا۔ اور ان سے نقدی کہاں ہے؟۔ ایک لٹیرے پوچھا معلوم ہونے پر فوراً ایک نے تقریباً ایک لاکھ کی نقدی چھین لی اور لاکر میں رکھی نقدی پر دھاوا بول دیا۔
اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان لٹیروں کے دیگر ساتھی بھی ہوں گے۔ فوری طور پر کیمپ پولس کو اطلاع دی گئی۔ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی۔ لیکن اس سے پہلے ہی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندرکانت کھانڈوی نے جائے وقوعہ پر حاضری لگایا اور ایجنسی کا معائنہ کیا۔ سی سی ٹی وی میں قید ہونے والی حرکات کا جائزہ لے کر ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com