گلشیر نگر گروواروارڈ کی مین ڈسپوزل گٹر کی فوری صفائی کر مرمت کی جائے ورنہ راشٹروادی کانگریس پارٹی اپنے اسٹائل میں احتجاج کریگی
بلاک صدر غازی مظفر خان کی سرپرستی میں این سی پی وفد نے وارڈ آفیسر کو محضر نامہ پیش کیا
مالیگاؤں :21 ستمبر (پریس ریلیز) گلشیر نگر مین روڈ کی گٹر جو گزشتہ کئی سالوں سے بلاک ہے جسکی وجہ سے گندگی و تعفن سے عوامی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہیں۔ اس پر طرہ یہ کہ کارپوریشن ملازمین صفائی پر دھیان نہیں دے رہیں ہیں تو وہیں وارڈ کے کارپوریٹروں کی پانچ سالوں سے اس گٹر کی جانب کوئی توجہ نہیں ہے ۔گزشتہ پانچ سالوں سے یہ گٹر اپنی خستہ حالی کی وجہ سے ذمہ داران کو چڑا رہی ہے ۔ اس گٹر سے عوام کو ہونے والی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی گروواروارڈ بلاک صدر غازی مظفر خان نے این سی پی کے نوجوانوں کا ایک وفد لیکر پربھاگ نمبر 4 پہنچے اور آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں شکایتی مکتوب پیش کیا ۔یہاں یہ انہوں نے توجہ دلاتے ہوئےاو کھلے الفاظ میں کہاں کہ اس مین روڈ کی گٹر بلاک ہے ۔صاف صفائی کرنے کے بعد اس کی اچھے ڈھنگ سے مرمت بھی کی جائے ورنہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ذمہ داران اپنے اسٹائل میں کام کرے گے۔ اس وفد میں شامل افراد میں عمران راکیل والا، واحد پہلوان، ببلو ممبر، صابر گلاب پہلوان، عارف ٹیلر، محسن خان، مجاہد پاپا ڈرائیور، عمران شیخ شریف، منیر بھائی، عمران رنگا وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com