مولانا سید آمین القادری کے نشہ مخالف پروگرام کو فخر اقبال شاہ فاؤنڈیشن و این سی پی وی جے این ٹی سیل کی حمایت



مولانا سید آمین القادری کے نشہ مخالف پروگرام کو فخر اقبال شاہ فاؤنڈیشن و VJNT سیل کی حمایت 



نشہ کی تباہ کاریاں عنوان پر منعقد ہونے والے اجلاس میں عوام شرکت کریں م،این سی پی وی جے این ٹی سیل کے صدر اخلاق شاہ کی اپیل 




مالیگاؤں : 21 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے اور شہر میں بیداری پیدا کرنے کیلئے نشہ مخالف تحریک کا آغاز سنی دعوت اسلامی کے کے رہنما مولانا سید امین القادری کی سرپرستی میں 23 سـتمبر بروز جمعہ کو نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ شہر کی فضا میں مختلف قسم کے نشوں کو لیکر خوف کا ماحول ہے شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے نشہ مخالف اجلاس کا انعقاد کیا جانا ضروری ہے ۔اسی ضمن میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں منعقد ہونے والے پروگرام میں عوام زیادہ سے زیادہ شرکت کریں ۔اسطرح کی اپیل راشٹروادی کانگریس پارٹی VJNT سیل کے ضلعی صدر و فخر اقبال شاہ فاؤنڈیشن مہاراشٹر کے صدر اخلاق شاہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔

اخلاق شاہ نے نے کہا کہ مولانا سید امین القادری کی جانب سے اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہم تمام ہی نشہ مخالف پروگرام کو حمایت کرتے ہیں اور عوام سے نشہ مخالف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون طلب کرتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے