نشہ مخالف مہم، نشے کی تباکاریاں اجلاس کوادارہ رضائے اشرف و انصاری گروپ کی حمایت، عوام سے شرکت کی اپیل



نشہ مخالف مہم، نشے کی تباکاریاں اجلاس کوادارہ رضائے اشرف و انصاری گروپ کی حمایت، عوام سے شرکت کی اپیل


مالیگاؤں : 21 ستمبر (پریس ریلیز) عالمی تحریک سنّی دعوت اسلامی کے نگراں آل رسول حضرت علامہ مولانا سید آمین القادری صاحب قبلہ کی نشہ مخالف مہم قابل محسن عمل ہے ۔23 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے شہر سطح پر عظیمُ الشّان اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں خطیب ہندوستان آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں)نشہ کی تباہ کاریاں اور اسکے نقصانات کے عنوان پر فکر انگیز خطاب فرمائیں گے ۔مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ اور عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے اس اقدام کی ادارہ رضائے اشرف و انصاری گروپ کی جانب سے بھر پور تائید و حمایت کی جاتی ہے۔اور اللہ پاک کی بارگاہِ میں دعاگو ہیں کہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ والہ والسلام کے صدقہ و طفیل شہر سے نشے کا خاتمہ فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔تمام ہی برادران اسلام و اعظم پورہ کی عوام سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہیں۔اپیل کردہ؛ ادارہ رضائے اشرف گروپ اعظم پورہ و انصاری گروپ ،رضوان انصاری۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے