این سی پی کی قومی ایگزیکٹو باڈی کی تشکیل ، شرد پوار صدر ، پرفل پٹیل نائب صدر ، سنیل تٹکرے جنرل سیکرٹری منتخب
اجیت پوار ، جیتندر آہواڑ ، بھجبل ،سپریہ سولے ، دلیپ ولسے پاٹل اور نریندر ورما کو بھی اہم ذمہ داریاں
نئی دہلی : 16 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کا جمعہ کو باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ اس میں شرد پوار کو قومی صدر، رکنیت پارلیمنٹ پرفل پٹیل کو نائب صدر اور رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے کو جنرل سکریٹری کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پرفل پٹیل کے قومی نائب صدر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد ایم پی سنیل تٹکرے کو پارٹی کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سابق وزراء میں جتیندر اواد اور نریندر ورما کو مہاراشٹر سے جنرل سکریٹری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر سابق وزیر چھگن بھجبل، اپوزیشن لیڈر اجیت پوار، سابق وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل اور ایم پی سپریا سولے کو بھی قومی ایگزیکٹو کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ایم پی سنیل تٹکرے کو پارٹی تنظیم، این سی پی لیڈیز سیل، اقلیتی سیل اور کسان سیل کی ذمہ داری دی گئی ہے، جب کہ نریندر ورما کو میڈیا اور آئی ٹی سیل کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ وہیں جتیندر اواد کو لیبر، ایس سی، ایس ٹی اور کوآپریٹیو سیل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com