اب جانوروں کو بھی کورنٹائن کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا بڑا اعلان ملک بھر میں گیارہ لاکھ سے زائد جانور لمپی وائرس کا شکار ، 50 ہزار جانوروں کی اموات



اب جانوروں کو بھی کورنٹائن کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا بڑا اعلان 


ملک بھر میں گیارہ لاکھ سے زائد جانور لمپی وائرس کا شکار ، 50 ہزار جانوروں کی اموات 




اورنگ آباد : 16 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) جانوروں میں جلدی بیماری (جسم پر گانٹھ کا آنا، لمپی وائرس)  اس وقت ملکی سطح پر جلد  پھیل رہی ہے۔  مہاراشٹر میں بھی یہ بیماری آہستہ آہستہ اپنے اپنے پیر پسار رہی ہیں۔ ریاست کے دیہی علاقوں میں کئی چراگاہوں کے مویشی خاص طور پر گائے اور کچھ حد تک بھینسیں گانٹھ کی بیماری کا شکار ہو رہی ہیں۔  ملک کی 12 ریاستوں کے 165 اضلاع میں 11.25 لاکھ گائے اور بھینسیں اس بیماری سے متاثر ہوئی ہیں۔  اب تک 50 ہزار جانور مر چکے ہیں۔

 

 اورنگ آباد میں 32 جانور گانٹھ کی بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس سے مویشی پالن کرنے والوں میں تشویش کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ خوش قسمتی سے مہاراشٹر میں ابھی تک کوئی جانور اس بیماری نہیں مرا۔  جانوروں میں پھیل رہی گانٹھ کی اس بیماری کے پس منظر میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے آج اس بیماری کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔  ایکناتھ شندے نے ڈیویژنل کمشنر اور کلکٹر کو گانٹھ کی بیماری کی وجہ سے جانوروں کے لئے (کورنٹائن) قرنطینہ سینٹر شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

 

 ایکناتھ شندے نے آج اورنگ آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ بالا فیصلہ سنایا ہے ۔  اس موقع پر انہوں نے گانٹھ کی بیماری کے حل کے منصوبے کے بارے میں معلومات فراہم کی۔


 انہوں نے کہا کہ گانٹھ کی بیماری کی ویکسین دستیاب کرائی گئی ہے۔ گانٹھ کی بیماری کے لیے ویکسین کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے۔ ریاستی حکومت ان لوگوں کی مدد کرے گی جن کے جانور این ڈی آر ایف کی جانچ رپورٹ کے مطابق مر چکے ہیں۔
 شندے نے یہ بھی بتایا کہ کلکٹر نے گانٹھ کی بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جانوروں کو قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے