کابینی وزیر دادا جی بھسے سے سنی دعوت اسلامی کے وفد کی ملاقات، 23 ستمبر کے نشہ مخالف اجلاس کی تائید و حمایت اور شرکت کی دعوت



کابینی وزیر دادا جی بھسے سے سنی دعوت اسلامی کے وفد کی ملاقات، 23 ستمبر کے نشہ مخالف اجلاس کی تائید و حمایت اور شرکت کی دعوت 


 مالیگاؤں: 17 ستمبر (پریس ریلیز) بروز سنیچر صبح 11 بجے مالیگاؤں آؤٹر اسمبلی حلقے سے ممبر آف اسمبلی و مہاراشٹر ودھان سبھا کیبنٹ منسٹر دادا جی بھسے سے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے ذمّہ داران کی 23 سـتمبر بروز جمعہ نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کے سلسلے میں ملاقات ہوئی ذمّہ داران نے دادا بھسے صاحب کو نشہ مخالف اجلاس میں شرکت کا خصوصی دعوت نامہ دیتے ہوئے شرکت کی اپیل کی جہاں پر دادا بھسے صاحب نے کہا کہ نشہ یہ کسی ایک سماج کا مسئلہ نہیں ہے ہر کسی کا مسئلہ ہے نشہ کی وجہ سے مالیگاؤں میں ہر روز واردات ہورہی ہے اس کو روکنا ہر سماج کے افراد کا کام ہے اور ایسے ماحول میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب اور سنی دعوت اسلامی کی جانب سے نشہ مخالف اجلاس ہورہا ہے یہ ایک اچھا قدم ہے میں اس اجلاس کی بھر پور تائید و حمایت کا اعلان کرتا ہوں 23 سـتمبر کو ہونے والے اجلاس میں ضرور شریک ہونے کی کوشش کرونگاـم
  آج کے وفد میں حضرت حافظ مقصود اشرف اشرفی ،حضرت مولانا حافظ غفران اشرفی، قاریوں نور محمد رضوی، جمیل احمد رضوی، نعیم نوری، قاری عبدالسلام قادری صاحبان شامل تھے

رپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے