"نشہ کی تباہ کاریاں"عنوان سے منعقد ہونے والے نشہ مخالف اجلاس کو جنتا دل سیکولر اور انجمن مسلم شاہ برادری کی تائید و حمایت
سرکردہ افراد اور تنظیموں سے ذمّہ داران سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی ملاقات جاری
مالیگاؤں :10 ستمبر (پریس ریلیز) سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام شہر مالیگاؤں کو نشہ و دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لئے 23- ستمبر بروز جمعہ ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں شہری سطح پر ایک اجلاس عام "نشہ کی تباہ کاریاں" کے عنوان پر منعقد کیا جائے گا جسمیں آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کا فکر انگیز خطاب ہوگاـ اجلاس کی تیاریوں کو لیکر علمائے کرام، و مبلغین اسلام کی بیداری مہم جاری ہےـ آج بروز سنیچر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے ذمّہ داران نے جنتا دل سیکولر مالیگاؤں کے سکریٹری جناب مستقیم ڈگنیٹی اور حاجی عبدُ الرّحمان شاہ (صدر آل مہاراشٹر انجمن مسلم شاہ برادری) سے ملاقات کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی دعوت پیش کی مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ میں اطمینان کا اظہار کرتا ہوں کہ مولانا سید محمد امین القادری صاحب شہر مالیگاؤں کی نوجوان نسل کو نشہ سے دور کرنے کے لئے بروقت اقدام کررہے ہیں اور شہر مالیگاؤں کے ذمّہ دار ہونے کا حق ادا کررہے ہیں ان کی نمائندگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی جنتا دل سیکولر کے تمام ممبران اور ہمدردان اس اجلاس کی تائید و حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاؤن کا اعلان کرتے ہیں۔حاجی عبدُ الرّحمان شاہ نے انجمن مسلم شاہ برادری کی جانب سے مکمل تعاؤن و حمایت کا اعلان کرتے اہلیان شہر بالخصوص شاہ برادری کے بزرگ نوجوان افراد سے شرکت کی گذارش کی ہےـ دونوں صاحبان سے ملاقات کے وقت حافظ مقصود اشرف اشرفی، حافظ غفران اشرفی،قاری نور محمد رضوی،جمیل احمد رضوی، نعیم اختر نوری، قاری عبد السلام قادری عبدالرشید رضوی، عثمان نوری صاحبان موجود تھےرپورٹ :- سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com