شردپوار نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر منتخب، نیشنل ایگزیکٹو کنونشن میں قرارداد منظور
ترقی پسند اور سیکولر اتفاق رائے کو عام کرنے اور اس ملک میں جمہوریت مستحکم کرنے کا عزم
نئی دہلی : 10 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شرد پوار کو بلا مقابلہ این سی پی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ این سی پی کی ورکنگ کمیٹی میں اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا قومی ایگزیکٹو کنونشن آج دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ اس قومی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرد پوار کو دوبارہ قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ این سی پی کے ترجمان روی کانت ورپے نے اس اسطرح کا ٹویٹ کیا۔ انہوں لکھا ہے کہ شرد پوار کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔
روی کانت ورپے نے ٹویٹ کیا ہے کہ قابل احترام شرد پوار کی سربراہی میں ہم ترقی پسند اور سیکولر اتفاق رائے کو عام کریں گے اور اس ملک میں ہندوستانی جمہوریت کو مستحکم کریں گے۔ دہلی میں منعقدہ این سی پی کی قومی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرد پوار کو متفقہ طور پر قومی صدر منتخب کیا گیا۔ شرد پوار کے ساتھ مہاراشٹر اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار ، رکن پارلیمنٹ پرفل پٹیل ، رکن پارلیمنٹ سپریہ سولے کے ساتھ این سی پی کے ممبران اسمبلی ، ممبران پارلیمنٹ اور تمام سینئر رہنما و ملک بھر سے تشریف لائے لیڈران بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔
نیشنلسٹ کانگریس کنونشن میں پارٹی کے نئے قومی صدر کے بارے میں ایک قرارداد پیش کی گئی۔ اس قرارداد کو تمام ممبروں نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ قومی صدر کے انتخاب کے لئے آج دہلی میں این سی پی کا ایگزیکٹو اجلاس منعقد ہوا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com