سٹانہ سے گجرات جارہی پرائیوٹ بس چرن مال گھاٹ پر پلٹ گئی ،حادثہ میں 30 مسافر زخمی ، تیز بارش اور اندھیرے کے سبب بچاؤ کام میں مشکلات
نندوربار : 11 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) نواپور تعلقہ میں ایک بس کا خوفناک حادثہ ہوا ہے۔ مسافروں سے بھری ایک پرائیوٹ بس نندوربار ضلع کے چرن مال گھاٹ پر پلٹ گئی۔کہا جاتا ہے کہ یہ گھاٹ حادثات کے لیے بدنام ہے۔ اس خوفناک حادثے میں 8 سے 10 مسافر شدید زخمی ہوئے جبکہ 30 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں اور بس کے نیچے پھنسے ڈرائیور کو آدھی رات تک باہر نکالا جا رہا ہے ۔زخمیوں کو نواپور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شدید بارش کے باعث ریسکیو مشن میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پمپلنیر سے سورت جا رہی ایک بس چرن مال گھاٹ میں سیک موڑ پر پلٹ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ بس تیز بارش میں سڑک نہ دکھائی دینے کی وجہ سے پلٹ گئی۔ بس میں 30 مسافر سوار تھے۔ اس سے پہلے کہ مسافروں کو پتا چلتا، بس حادثے کا شکار ہو جاتی ہے اور انہیں بچوں اور عورتوں کے رونے کی دل دہلا دینے والی آواز سنائی دیتی ہے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی 108 ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ رات کی تاریکی اور تیز بارش کے باعث امدادی کاموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی شہری اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کی امداد کرنے لگی۔ خوش قسمتی سے رات دیر گئے اس حادثے میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے ۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا۔ ایک موڑ پر بریک نہ لگنے کی وجہ سے تیز رفتار بس چرن مال گھاٹ میں ایک بڑے پتھر سے نیچے سڑک پر ٹکرا کر پلٹ گئی ۔ اس دوران تمام مسافر سوئے ہوئے تھے۔ڈرائیور کو جی سی بی کی مدد سے ایک گھنٹے کے اندر ڈرائیور کو بس سے باہر نکال لیا گیا یہ بس سٹانہ سے گجرات کے جوناگڑھ جا رہی تھی۔ بس میں کچھ مسافر اور کچھ مزدور سوار تھے۔ اس بس میں بچوں اور خواتین سمیت کل 55 مسافر سوار تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com