بگ بریکنگ: مولانا سید محمود مدنی کو دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا رکن منتخب کیا گیا


بگ بریکنگ: مولانا سید محمود مدنی کو دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کا رکن منتخب کیا گیا 



 دیوبند : 13 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہندوستان میں اسلامی تعلیم کے اہم مرکز دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ نے جمعیۃ علماء ہند کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ مولانا محمود مدنی کو مجلس شوریٰ کا رکن بنا کر ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اس کی تصدیق کی ہے۔


 پیر سے ادارے کے گیسٹ ہاؤس میں جاری شوریٰ کے تین روزہ اجلاس میں منگل کی شام چوتھے اجلاس میں شوریٰ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سابق ایم پی و جمعیۃ علماء ہند کے صدر  مولانا محمود مدنی کوشوریٰ کے رکن کی حیثیت سے  منتخب کیا ہے۔ 


  دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے دیوبند ٹائمز سے بات کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ شوریٰ کے ایک رکن کی جگہ خالی تھی جس پر مولانا محمود مدنی کو متفقہ طور پر شوریٰ کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تین روز سے دارالعلوم دیوبند میں مجلس شوریٰ کا اجلاس جاری ہے جس میں سالانہ بجٹ کو منظوری دی گئی اور آل انڈیا سطح پر رابطہ مدارس کا اجلاس طلب کرنے، قانونی نکات اور حالات حاضرہ جیسی کئی اہم قرار داد کو منظوری دی گئی ۔اس موقع پر ملک بھر سے شوریٰ کے ارکان ممتاز علماء کرام دیوبند میں مقیم ہیں ۔مہاراشٹر سے مولانا غلام وستانوی اور رکن اسمبلی مفتی اسماعیل بھی شریک رہے ۔بشکریہ دیوبند ٹائمز ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے