پی ایف آئی معاملہ : آج پھر سے ملک بھر میں کارروائی ، مہاراشٹر سے 50 سے زائد افراد گرفتار مالیگاؤں سے مولانا عرفان دولت ندوی اور سعدین انصاری کو حراست میں لیا گیا، اشتعال انگیز بیانات دینے کا الزام



پی ایف آئی معاملہ : آج پھر سے ملک بھر میں کارروائی ، مہاراشٹر سے 50 سے زائد افراد گرفتار 


 مالیگاؤں سے مولانا عرفان دولت ندوی اور سعدین  انصاری کو حراست میں لیا گیا، اشتعال انگیز بیانات دینے کا الزام



ممبئی : 27 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)کچھ دن پہلے ملک بھر سے پی ایف آئی کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد این آئی اے اور اے ٹی ایس آج پھر سے حرکت میں آگئے۔ اب تک 25 ریاستوں سے سیکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ آج ریاست بھر سے 50 سے زیادہ پی ایف آئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس میں مالیگاؤں کے ساتھ اورنگ آباد، ناندیڑ، جالنا پربھنی شامل ہیں۔ مالیگاؤں سے بھی آج صبح دو کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان پر پی ایف کے متعلق اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام بتایا جارہا ہے ۔ان دونوں ملزمان کو آج دوپہر کورٹ میں پیش کیا جائے گا ۔انہیں گرفتار کرنے کیلئے ناسک لوکل کرائم برانچ نے آج صبح یہ کارروائی انجام دی ۔گرفتار شدگان میں  مولانا عرفان دولت ندوی اور اسلام پورہ علاقہ سے سعدین اقبال انصاری بتایا گیا ہے ۔اس سے قبل بھی مالیگاؤں سے پی ایف آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ آج پھر اس کارروائی سے مالیگاؤں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔



اشتعال انگیز بیان دینے پر دو کو حراست میں لے لیا گیا۔

 
 قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے متنازعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے مشتبہ عہدیداروں کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی کرائم برانچ بھی حرکت میں آگئی ہے۔  شہر سے دو افراد کو اشتعال انگیز بیانات دینے اور دو سماج میں دراڑ پیدا کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی آج منگل کی صبح کی گئی۔

 امام کونسل کے ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی اور پی ایف آئی کے سعدین شاہد اقبال انصاری کو ناسک کی لوکل کرائم برانچ نے حراست میں لیا ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 151 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے اور انہیں دوپہر میں مالیگاؤں کی عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔مولانا عرفان دولت ندوی کے خلاف پوار واڑی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور سعدین انصاری کیخلاف سٹی پولس اور قلعہ اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے