عرفان دولت ندوی اور سعدین انصاری کی عدالت میں پیشی ، 48 گھنٹوں کیلئے سب جیل میں نظر بند رکھنے کے احکامات
ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان اور فاروق میمن سمیت وکلاء کے پینل کی عدالت میں مدلل بحث
مالیگاؤں : 27 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سے آج صبح دو افراد آل انڈیا امام کونسل مالیگاؤں کے صدر مولانا عرفان دولت ندوی اور سعدین انصاری کو ناسک لوکل کرائم برانچ نے حراست میں لیا اور پھر انہیں دفعہ 151 کے تحت اشتعال انگیز بیان کے سنگین الزام میں گرفتار کیا اور آج ہی انہیں عدالت میں پیش کیا ۔جہاں مسلم وکلاء کے پینل نے مدلل بحث کی ۔ جس پر معزز جج لمسے اور معزز جج پاٹھک کی بینچ نے انہیں 48 گھنٹوں کیلئے سب جیل میں نظر بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ۔اس دوران دفاعی وکلاء میں ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان ، ایڈوکیٹ فاروق میمن، ایڈوکیٹ خالد سمیت مسلم وکلاء کے پینل نے گرفتار ملزمان کی جانب سے پیروی کی ۔اسطرح کی تفصیلات ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان نے نمائندہ بیباک کو دی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ 22 ستمبر جمعرات کو ملک بھر سے پی ایف آئی کے سو سے زائد افراد کو پولس نے گرفتار کیا تھا ان میں مالیگاؤں سے بھی سیف الرحمن کو گرفتار کیا گیا ۔اس اور آج پھر ملک بھر سے پی ایف آئی کے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مالیگاؤں سے آج عرفان دولت ندوی اور سعدین انصاری کو اشتعال انگیزی کے الزام میں سٹی پولس اسٹیشن اور قلعہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر گرفتار کیا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com