بچی کو چاقو مارنے والا ویڈیو مالیگاؤں کا نہیں بلکہ بیرون ریاست کا ہے ، عوام افواہ پر دھیان نہ دیں اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل نہ کریں، مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی اپیل
مالیگاؤں : 26 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پولس انتظامیہ کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ مالیگاؤں شہر کے کچھ واٹس ایپ گروپس پر ایک چھوٹی بچی کو چاقو مار کر زخمی کرنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ مذکورہ واقعہ مالیگاؤں شہر کا نہیں بلکہ دوسری ریاست کا ہے۔ تاہم مالیگاؤں شہر میں ایسا کوئی واقعہ یا اس قسم کا کوئی واردات پیش نہیں آئی ہے۔
کچھ سوشل میڈیا کے یوزرس اسطرح کے واقعات کی ویڈیو دوسرے شہروں یا ریاستوں کے گروپ میں شیئر کررہے ہیں جس سے شہر میں جھوٹی افواہ پھیلائی جارہی ہیں کہ یہ مالیگاؤں شہر میں ہوا ہے۔ لیکن عوام بغیر تصدیق کئے اس قسم کی وڈیوز اور میسج پر بھروسہ نہ کریں اور ایسی ویڈیوز کو وائرل نہ کریں۔ ایسی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کے خلاف مروجہ قوانین کے مطابق سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام شہری اس بات کو دھیان میں رکھیں اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔اسطرح کی پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے عوام سے مذکورہ اپیل کی ہے۔
مالیگاؤں شہر کا سب سے زیادہ پڑھا جانے والا بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com