(فائل فوٹو)
ہرن باری ڈیم اوور فلو ، موسم ندی میں 6 ہزار 621 کیوسیس پانی سے طغیانی کیفیت ، ندی کنارے آباد ساکنان ہوشیار رہیں
مالیگاؤں : 16 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر و تعلقہ میں مسلسل کئی روز سے جاری موسلا دھار اور رم جھم بارش کا سلسلہ اب بھی دراز ہے۔ جس سے سطح آب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔اسی طرح مالیگاؤں کی موسم ندی میں پانی فراہم کرنے والا ڈیم ہرن باری و اطراف کے علاقوں میں بھی بارش میں زبردست اضافہ ہونے سے پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اسی کے چلتے ہرن باری ڈیم اوور فلو ہوکر بہہ رہا ہے ۔جسکی وجہ سے موسم ندی میں طغیانی کیفیت آئی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں کارپوریشن کے محکمہ فائر بریگیڈ عملہ کے انچارج آفیسر سنجئے پورا نے بتایا کہ ہرن باری ڈیم اوور فلو ہوکر بہہ رہا ہے جس کے سبب موسم ندی میں 6 ہزار 621 کیوسیس پانی سے سیلابی کیفیت آئی ہوئی ہیں ۔اس ضمن میں عوام سے گزارش کی جاتی ہے وہ ندی کے پانی سے دور رہیں اور بالخصوص ندی کے اطراف میں آبادی بستیوں کے ساکنان ہوشیار رہیں ۔اپنی اور اپنے گھروں کی حفاظت کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com