پرائمری اساتذہ قانون کے مطابق ڈیوٹیز کا مقام تبدیل کروائیں ، سیاسی لیڈران کی سفارشات کوئی ضرورت نہیں :آصف شیخ
مالیگاؤں : 27 ستمبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام جاری اسکول بورڈ کی میونسپل پرائمری اسکولوں کے اساتذہ اپنی اسکول کا مقام تبدیل کرنے کیلئے ایک دوسرے سیاسی لیڈران کے در پر حاضری لگا رہے ہیں جوکہ انتہائی غیر مناسب طریقہ ہے ۔کیونکہ یہ تبدیلی قانون کے مطابق ہوگی اور اسکے لئے کارپوریشن کمشنر و اسکول بورڈ اے او ،پرشاشک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملزمین کی تفصیلات جمع کرتے ہوئے کسے کہاں رجوع کروائے اور کسے کہاں منتقل کرے، کس ٹیچر کی سروس کس مقام پر کتنی ہوئی ہیں یہ سب قانونی نقاط کارپوریشن کو جاننا چاہئے اور اس کے مطابق تبدیلی کرنا چاہئے اس میں میرا کوئی کردار نظر نہیں آتا ۔اس لئے اساتذہ کرام و معلمات کسی بھی درجہ میں سیاسی لیڈران سے یہ کام نہ کروانے کی کوشش کریں اسطرح کی اپیل خود ایک سیاسی لیڈر اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے میڈیا بیان میں کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ اپنی ڈیوٹی ایک مقام سے دوسرے مقام پر تبدیل کروانا چاہتے ہیں وہ قانون کے مطابق اسکول بورڈ سے کروائیں انہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے میونسپل اساتذہ سفارش لیکر میرے پاس نہ آئیں ۔اساتذہ سے میری اپیل ہے کہ وہ یہ کام مجھ سے نہ لیں بلکہ سرکاری آفیسران سے ملاقات کرتے ہوئے اگر قانون اجازت دیتا ہو تو اس کے مطابق کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com