موسم ندی میں سیلابی کیفیت ، میونسپل کمشنر اور تحصیلدار کا ہنگامی دورہ ، عوام سے احتیاط کی اپیل
مالیگاؤں شہر سے قریب باگلان تعلقہ میں بادل پھٹنے جیسی بارش کے سبب بھاری نقصان ، فصلیں بہہ گئی ، سڑکیں تباہ
مالیگاؤں : 9 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سے قریب سٹانہ کے باگلان تعلقہ میں گزشتہ شام کو بادل پھٹنے جیسی بارش کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا۔ اس موسلادھار بارش کے سبب دیہی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔ اچانک بارش کے باعث علاقے کی زرعی فصلیں زیر آب آ گئیں اور زرعی زمین پر تیار فصلیں بھی بہہ گئیں۔ اس کے علاوہ اس بارش کی وجہ سے کئی کسان کھیتوں میں پھنس گئے۔ جہاں پہلے ہی بگلان اور مالیگاؤں تعلقہ میں سڑکوں کا مسئلہ تھا وہیں بادل پھٹنے جیسی بارش سے کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں۔ اس بارش کی وجہ سے بیشتر علاقوں کی سڑکیں بہہ گئی ہیں۔
باگلان تعلقہ میں کل شام موسلا دھار بارش کے سبب ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں اور گالنہ نامی دیہات میں بیلوں کی جوڑی بہہ گئی ہے۔ گاؤں والوں نے دیر رات تک سیلابی پانی میں بہہ جانے والے بیل جوڑے کی تلاش کی۔ باگلان تعلقہ کے شیرپورواڑے سمیت علاقے میں بادل پھٹنے جیسی بارش کی وجہ سے موسم ندی نے سیلاب کا رخ اختیار کرلیا ہے۔ موسم ندی کے پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
تحصیلدار راجپوت اور میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی نے معائنہ کیا۔
شہر میں سینڈ وے پل پانی کی زد میں آگیا اور قلعہ کی کچی آبادی سے لگ کر علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔تحصیلدار سی۔ آر راجپوت اور کمشنر بھالچندر گوساوی نے علاقے کا معائنہ کیا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں بتایا جاتا ہے کہ بگلان کے سری پوروادے شیوارا میں بادل پھٹنے جیسی بارش ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہوشیار رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com