مالیگاؤں : دیوار منہدم ہونے سے ملبہ میں تین بچے دب گئے ، زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا
راحت رسانی کے لئے محکمہ فائر بریگیڈ عملہ اور شوسل ورکروں نے فوری امداد کیلئے ہاتھ بڑھایا
مالیگاؤں : 9 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے علاقے میں حسینیہ مسجد کے پاس اوپن اسپیس پر تعمیر دیوار منہدم ہوگئی ۔جس کے سبب یہاں کھیل رہے تین معصوم بچے دب گئے ۔اطلاع ملتے ہی اطراف میں موجود عوام نے یہ دل دہلانے والا نظارہ دیکھا تو فوری طور پر راحت کیلئے دوڑ لگائی ۔کچھ افراد نے ذمہ کارپوریشن فائر عملہ کے داران کو اطلاع دی ۔یہاں نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے زین الدین کامریڈ نے بتایا کہ اوپن اسپیس پر مجاھد آزادی ادارہ کی دیوار سے متصل کھیل رہے کچھ بچوں کے دب جانے سے علاقے کے نوجوانوں اور سیاسی افراد نے ان بچوں کو ملبے سے باہر نکالنے کیلئے اپنی معاونت پیش کی ۔محکمہ پولس کو بھی اطلاع دی گئی تب یہاں پولس انتظامیہ نے بھی حاضری لگائی ۔
اس موقع پر جے سی بی مشین سے ملبہ کو ہٹایا گیا اور ملبہ میں دب جانے والے تینوں بچوں کو نوجوانوں کی مدد سے بحفاظت باہر نکال کر فوری طور پر ارقم ہاسپٹل میں بغرض علاج داخل کیا گیا ۔
زخمی بچوں میں دس سے 12 سال عمر کے بچوں کے نام معاذ، منیب اور مصدق بتائے گئے ہیں۔ ان بچوں کو نکالنے اور ملبہ ہٹانے کیلئے فائر بریگیڈ عملہ کے انچارج سنجئے پوار، سیاسی افراد میں مستقیم ڈگنیٹی، حسین انصاری سمیت درجنوں افراد اور پولس انتظامیہ نے معاونت پیش کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com