بلا آخر مہا ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کردی ، شکایت کنندگان کے جواب ریکارڈ
کئی تعلیمی اداروں اور ایجنٹ افراد پر ای ڈی کی نظر، بڑی مچھلیوں کے منظر عام پر آنے کا انکشاف
ممبئی : 9 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) بلا آخر مہا ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ میں ای ڈی نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ابھی حال ہی میں ہم نے بیباک کے صفحات پر امکان ظاہر کیا تھا کہ مہاراشٹر میں ہوئے مہا ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ کی جانچ اب ای ڈی کریگی ۔اس سے بیباک کی خبر صد فیصد سچ ثابت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ای ڈی نے ٹیچر ریکروٹمنٹ اسکام (ٹی ای ٹی)اور محکمہ صحت عامہ میں کلاس ڈی زمرہ کے ملازمین کی بھرتی اور 2020 اور 2021 کے درمیان مہاڈا میں ملازمین کی بھرتی کے معاملے میں منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ای ڈی نے پیر کو ای سی آئی آر درج کرتے ہوئے ان میں سے کچھ شکایت کنندگان کے جواب کو ریکارڈ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ کا معاملہ سامنے آیا جہاں کم نمبروں والے 7880 امیدواروں کو ان کے نمبروں میں اضافہ کر کے اساتذہ کے طور پر بھرتی کیا گیا۔
پونہ پولیس نے محکمہ تعلیم میں ڈپٹی سکریٹری کے طور پر کام کرنے والے آئی اے ایس افسر سشیل کھوڈویکر سمیت کئی اعلیٰ سرکاری افسران کو گرفتار کیا تھا ۔ اس ضمن میں کھوڈویکر کو معطل کر دیا گیاتھا ۔ تاہم، انہیں گزشتہ ہفتے بحال کر دیا گیا ہے اور انہیں مہاراشٹر قانون ساز کونسل کا ممبر سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ملزم تکارام سوپے کے گھر سے ایک ہارڈ ڈسک ضبط کی گئی۔ کچھ اہلکاروں کے گھروں سے بڑی مقدار میں نقدی بھی ضبط کی گئی۔اس معاملے میں کئی آفیسران، ٹیچر اور ایجنٹ بھی گرفتار ہوئے ہیں اور کہا جارہا تھا کہ اب اس معاملے کی جانچ ای ڈی کریگی ۔اس بیچ خبر موصول ہوئی ہیں کہ پیر 8 اگست کو انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ نے مقدمہ درجے کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ منی لانڈرنگ کے اس معاملے میں کیا انکشافات اجاگر ہوتے ہیں ۔اس پر پورے مہاراشٹر کی نظر لگی ہوئی ہیں ۔
اس معاملے میں مہاراشٹر کے کئی تعلیمی ادارے اور ایجنٹ افراد پر ای ڈی کی نظر جمی ہوئی ہیں ۔اس ضمن میں کہا جارہا ہے کہ ایجوکیشن فیلڈ میں بڑی مچھلیوں کو منظر عام پر لانے کا احساس بھی جتایا جارہا ہے ۔اس لئے کہ حال ہی میں سابق ریاستی وزیر مملکت عبد الستار کی دونوں بیٹیوں کے نام اجاگر ہونے سے اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ اس مہا ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ میں سیاسی افراد کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے افراد کا بھی پردہ فاش ہوسکتا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com