مالیگاؤں شہر کے عوام کو سرکاری اور سیاسی لٹیروں سے آزادی کب ملے گی؟ایم ڈی ایف اور مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن نے عزیز کلو اسٹیڈیم میں ترنگا لہرایا



مالیگاؤں شہر کے عوام کو سرکاری اور سیاسی لٹیروں سے آزادی کب ملے گی؟ایم ڈی ایف اور مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن نے عزیز کلو اسٹیڈیم میں ترنگا لہرایا 

کارپوریشن مافیا سے آزادی, کھڈے والی سڑکوں سے آزادی, دھول مٹی سے آزادی, گندی نالی نالوں سے آزادی, بڑھتی مہنگائی سے آزادی, بے روزگاری سے آزادی, نشہ خوری سے آزادی 


مالیگاؤں میں اسپورٹس کمپلیکس, کرکٹ اسٹیڈیم, پولس و فوج بھرتی ٹریننگ کیمپ, خواتین اور معذوروں کیلئے گراؤنڈ, جاگنگ ٹریک اور تفریح مقامات پر صرف سیاست 





مالیگاؤں (پریس ریلیز) ملک بھر میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت آزادی کا جشن جوش و خروش سے منایا گیا. شہر مالیگاؤں میں ایم ڈی ایف کے کی زیر نگرانی اگنی ویر ٹریننگ کمیٹی کے اور مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عزیز کلو اسٹیڈیم پر 15 اگست 2022 بروز پیر کو صبح نو بجے رسم پرچم کشائی عمل میں آئی. مالیگاؤں کرکٹ ایسوسی ایشن کے اہم رکن آمین فاروق کے ہاتھوں قومی پرچم لہرایا گیا. بعدازاں قومی گیت بجایا گیا اور جھنڈے کو سلامی دی گئی. 

اس موقع پر مالیگاؤں اگنی ویر ٹریننگ کمیٹی کی جانب سے تقریب یوم آزادی سبکدوش فوجی یونس خان کی صدارت میں منعقد کی گئی. اس پروگرام کی نظامت عمران راشد نے فرمائی اور اغراض و مقاصد بیان کئے. اس تقریب میں بطور مقررین خصوصی پروفیسر حبیب الرحمن, پروفیسر ایس این انصاری, اعجاز شاہین, شکیل ہمدانی, ماسٹرجمیل احمد, ببو ماسٹر اور صابر ماسٹر نے خطاب کیا. ایم آر شہزاد انصاری کے علاوہ دیگر مہمان بھی موجود تھے

یونس خان نے اگنی ویر بھرتی کیلئے ٹریننگ کر رہے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست ہمارا قومی تہوار ہے اور ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں اور ہمیں انگریزوں کی غلامی سے آزادی نصیب ہوئی. آج ہم اس پر سکون ماحول میں بلاخوف زندگی گزار رہے ہیں. وہیں دیس کو 75 سال اور مالیگاؤں کو آزاد ہوئے 100 سال ہوئے پھر بھی عوام ذہنی غلامی کا شکار ہے. اب ہمیں انگریزوں سے نہیں لڑنا ہے بلکہ اس ذہنی غلامی سے آزادی حاصل کرنی ہے تاکہ ملک اور ترقی کرے. 

پروفیسر حبیب الرحمن نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کے عوام کو سرکاری اور سیاسی لٹیروں سے آزادی کب ملے گی؟ اور 
کارپوریشن مافیا سے آزادی, گڑھے والی سڑکوں سے آزادی, دھول مٹی سے آزادی, گندی نالی نالوں سے آزادی, بڑھتی مہنگائی سے آزادی, بے روزگاری سے آزادی, نشہ خوری سے آزادی اور بہت سارے شہری بنیادی مسائل سے آزادی کب نصیب ہوگی ؟ انھوں نے کہا تین پیڑی ہوچکی لیکن شہر کا حال وہی اور اس سے بدتر ہوچکا ہے. اس کیلئے نئی نسل کے نمائندہ شخصیات کو پہل قدمی اور عملی طور پر شعبہ میں پر پیش رفت کرنی چاہئے.
پروفیسر ایس این انصاری نے کہا مالیگاؤں میں اسپورٹس کمپلیکس, کرکٹ اسٹیڈیم, پولس و فوج بھرتی ٹریننگ کیمپ, خواتین اور معذوروں کیلئے گراؤنڈ, جاگنگ ٹریک اور تفریح مقامات پر صرف سیاست ہوئی ہے. اگر یہ تعمیری کام مکمل ہوتے تو شہر سے آج اچھے کھلاڑی, اسپورٹس پلیئر, پولس اور فوج میں نوجوان شامل ہو سکتے تھے. لیکن اس کے بر عکس آج شہر کے نوجوان اور کم عمر لڑکے بیڑی سگریٹ کا دھواں پھونکنے اور پان تمباکو گٹکا تھوکنے میں زندگی برباد کر رہے ہیں. نشے کی لت کا شکار ہوچکے ہیں یا عادی بنایا جا چکا ہے. 

اس پروگرام کے اخیر میں اگنی ویر ٹریننگ کے تمام حاضر طلباء کو سیر و تفریح کیلئے شہر سے دس کلو میٹر دور فارم ہاؤس و سوئمنگ پول پر لے جایا گیا اور وہاں انھیں سوئمنگ کی تربیت یونس خان نے دی. اس پروگرام کو بہتر طریقے سے انجام دینے میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدرو اراکین نے بھر پور تعاون پیش کیا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے