عضباء سوسائٹی میں جشن آزادی و پرچم کشائی ، شہید اشفاق اللہ خان چوک کی جدید تختی آویزاں
مالیگاؤں : 15 اگست (پریس ریلیز) مورخہ 15 اگست بروز پیر صبح ساڑے 8 بجے شھر کی معروف ادارہ عضباء سوسائٹی مجاھد آزادی شھید اشفاق اللہ خان چوک پر ہندوستان کی 75 ویں یوم آزادی پر مالیگاؤں شھر کے ریٹائرڈ آرمی جناب یونس خان صاحب کے ہاتھوں رسم پر چم کشائی عمل میں آئی اسی پروگرام میں شھر کے 4 ایسے خادمین کو فخر عضباء ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جن کی خدمات شھر کے لئے قابل تقلید اور قابل مبارکباد ہے جن میں شھر کے نوجوان تیراک جنھیں ہم واٹر ٹائیگر کے نام سے جانتے ہیں جناب شکیل تیراک صاحب آپ کی خدمات اظھر من الشمس ہے اور دوسرا ایوارڈ شھر کے متحرک اور بے باک کارپویٹر جناب اسلم انصاری صاحب کو بیسٹ پرفارمنس پر فخر عضباء ایوارڈ دیا گیا۔
تیسرا ایوارڈ قلعہ تیراک گروپ کے اطھر احمد تارے اور ان کے رفقاء کو ان کی خدمات پر فخر عضباء ایوارڈ سے نوازا گیا چوتھا ایوارڈ شھر کے نوجوانوں کو ملک کی اگنی پتھ اسکیم میں اگنی ویروں کو تیار کرنے کیلئے اپنی خدمات کو پیش کرتے ہوئے مالیگاؤں کے نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر آرمی میں جانے کیلئے راستہ ہموار کرنے کا کارنامہ انجام دے رہے ریٹائرڈ آرمی جناب یونس خان کو فخر عضباء ایوارڈ دے کر ان کا استقبال کیا گیا اسی پروگرام میں شھید وطن مجاھد آزادی شھید اشفاق اللہ خان چوک کا جدید بورڈ کا افتتاح تعلیم دوست قائد نسل نو جناب سابق ایم ایل اے جناب آصف صاحب کے ہاتھوں کیا گیا ساتھ ہی اشفاق اللہ خان مجاھد آزادی کی زندگی پر جناب مولانا عمران اسجد ندوی نے بڑے خوبصورت انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے آپ کی شھادت پر بیان کیا پروگرام میں مہمان خصوصی جناب اسلم انصاری ، شکیل جانی بیگ ،ریاض کچی، منا شاہ، رفیق شیخ رفو ممبر، شکیل تیراک ،قلعہ تیراک گروپ، اطھر احمد تارے، ضیاء مسکان ،افروز خان صاحب موجود تھے اخیر میں صدر عضباء سوسائٹی جناب پرویز خان صاحب کے شکریے کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com