حراء انگلش اسکول تک 60 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی آصف شیخ کے ہاتھوں تعمیر
عوامی کاموں کی ادائیگی میں ناکامی پر سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ، مجلس ایم ایل اے پر آصف شیخ کی تنقید
مالیگاؤں : 16 اگست (پریس ریلیز) جو عوام کے کامیاب کریگا وہ عوام کی پسند لا لیڈر ہوگا اور جو کام نہیں کریگا اسے عوام پسند نہیں کریگی ۔الیکشن آتے جاتے ہیں اور ہار جیت پوتی ہیں لیکن کام کرنے والے ہمیشہ کام کرتے رہتے ہیں چاہے پر کرسی رہے یا نہ رہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔مصوف حراء انگلش میڈیم اسکول تک جانے والے کچے راستے کی 60 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر نو کے سنگ بنیاد پر اظہار خیال کررہے تھے ۔ا
نہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خستہ حال راستہ تھا ۔بستی کے عوام، اسکولی طلباء کو آمد و رفت کیلئے بیحد پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔وارڈ کی عوام نے شیخ رشید اور مجھ سے رابطہ کیا جس کے سبب ہم نے ریاست میں اسوقت برسر اقتدار مہا وکاس اگھاڑی سرکار سے دس کروڑ روپے فنڈ منظور کروایا تھا اور اسی فنڈ سے شہر کے مختلف اہم راستوں کی کانکریٹ تعمیر کی جارہی ہیں ۔ہماری کوشش ہے کہ شہر کے بقیہ راستے بھی تعمیر ہوجائے اسکے لئے ہم سرکار سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کسی کی بھی ہو کام کرنے کا طریقہ ہونا چاہئے اور کام کرنے کا ہنر ہمارے پاس موجود ہیں ۔
شیخ آصف نے کہا کہ ہمیں تقریباً 80 ہزار ووٹ اسمبلی الیکشن میں ملی ہیں ۔ہم عوام کے دلوں میں قائم ہیں اس لئے ہم عوام کو ایسے ہی بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتے ۔ہم انکے کام کریں گے اور کررہے ہیں اور ہماری مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے تو اسکی وجہ ہمارے عوامی کام ہیں ۔شیخ آصف نے ایم ایل اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے تمھیں چن کردیا ہے اور آپ عوامی کاموں کی ادائیگی میں نمائندگی نہیں کررہے ہو تو یہی آپکی غلطی اور ناکامی کی علامت ہے ۔اور جب آپ عوامی کاموں میں ناکام ہوجاتے ہیں تو آپکو سیاست چھوڑ دینی چاہیے ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید کے علاوہ حراء انگلش میڈیم اسکول کےذمہ داران میں نعیم نوری، جمیل نوری، رضوان میمن، عزیز ملا سمیت وارڈ کی عوام کثیر تعداد میں موجود تھیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com