نشاط گرلس ہائی اسکول میں رسم پرچم کشائی بدست سائرہ میڈم
مالیگاؤں : (از - امتیاز رفیق سر) جشنِ آزادی کی 75 ویں سالگرہ کو حکومت ہند نے امرت مہا اتسو کے نام سے منسوب کیا ہے جس کا جوش و خروش پورے ملک میں دیکھا گیا. اس موقع پر ہندو مسلم اتحاد کی ایک نئی لہر نظر آئی، چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والے، سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں، گلی کوچوں میں رنگا رنگ بہار دیکھی گئی، اسی ضمن میں نشاط گرلس ہائی اسکول میں جشن آزادی کی تقریب پروقار طریقے سے منائی گئی۔
صبح سویرے نشاط گرلس پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ سائرہ میڈم کے دست مبارک سے رسم پرچم کشائی عمل آئی. اس پروقار تقریب کی صدارت مولانا نثار احمد عبدالستار صاحب نے کی جس میں دیگر اراکینِ انجمن بہ نفس نفیس موجود رہے،ابتدائی پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، حمد اور نعت کے نذرانوں سے ہوا بعد از ایں حب الوطنی کے جذبات سے سرشار طالبات نے اردو، انگریزی اور مراٹھی زبانوں میں تقاریر اور قومی گیت پیش کیے، اساتذہ میں امتیاز رفیق سر نے آزادی اور امرت مہا اتسو کے عنوان پر تقرر پیش کی، خطبہ صدارت میں مولانا نثار صاحب نے گراں قدر باتیں سے طالبات کو نصیحتیں کی اور آزادی کے امرت مہا اتسو کی مبارک باد پیش کی اختتام میں بشریٰ میڈم نے رسم شکریہ ادا کیا اس پورے پروگرام کی نظامت محترمہ سمیہ میڈم نے کی.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com