مالیگاؤں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب


مالیگاؤں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب


 
مالیگاؤں ( راست ونامہ نگار ) شہر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پندرہ اگست یوم آزادی کے موقع پر شہر SDPI آفس پر تقریب یوم آزادی کا انعقاد کیا گیا پرچم کشائی کےلیے ایس ڈی پی آئی کے اسٹیٹ کمیٹی ممبر  عبداللّه خان اور مشتاق محاذ کو مدعو کیا گیا تھا ٹھیک 9:35 کو عبداللہ خان صاجب کے  ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر  راحیل حنیف، جنرل سیکریٹری ابراہیم انقلابی ٫ نائب صدر تاج خان اور ایس ڈی پی آئی کے تمام ورکرس کے ساتھ  شہر عزیز کے محبان وطن بھی موجود تھے  ٹینشن چوک میں منعقدہ اس تقریب میں بڑی تعداد میں عام شہریان  نے بھی حصہ لیا۔


جھنڈے کی سلامی کے بعد  بچوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ۔یوم آزادی کے موقع پر تقریر کرتے  ھوۓ عبداللہ خان صاحب نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے مجاہدین آزادی کو یاد کیااور انکی قربانیوں کو عوام الناس کے سامنے بیان کیا راجیل حنیف صاحب نے اپنے بیان میں ملک کی ترقی اور جمہوریت کو بچانے اور قانون کی مکمل پاسداری کی بات کرتے ہوئے تمام مذاہب کو ان کے مذہب پر مکمل آذادی کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی بات کہی اور بتایا کہ اس دیش کاقانون تمام مذاہب کو مکمل آذادی دیتا ہے۔اس طرح کی پریس ریلیز جنرل سکریٹری ابراہیم انقلابی کے ذریعے  روانہ کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے