اسلام پورہ مرغا گلی سمیت شہر بھر میں کچروں کا انبار ،تعفن خیز ماحول، میونسپل انتظامیہ اور عوامی نمائندے غافل

اسلام پورہ مرغا گلی سمیت شہر بھر میں کچروں کا انبار ،تعفن خیز ماحول، میونسپل انتظامیہ اور عوامی نمائندے غافل


مالیگاؤں : 12 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر جب سے ایڈمنسٹریٹر راج نافذ ہوا ہے تب سے کارپوریشن کی لاپرواہی مختلف سطح پر اجاگر ہورہی ہیں ۔ابھی تازہ مثال محرم کے موقع پر دیکھنے کو ملی۔ اس لئے کہ تعزیہ کے راستوں کی تعمیر نو یا پیچ ورک بھی کارپوریشن نہیں کیا اور نہ ہی عوامی نمائندوں نے اس جانب ٹھوس اقدام اٹھایا ۔

دوسری طرف آزاد نگر روڈ پر جیلانی چوک حاجی ذاکر تلاٹھی کے گھر کے پاس مین روڈ پر گندگی اور کچروں سے تعفن خیز ماحول نظر آیا وہیں اسلام پورہ میں واقع مرغا گلی میں بھی کچروں کا انبار نظر آیا، ان تمنا علاقے کی عوام نے وارڈ کے کارپوریٹرس سے رابطہ کیا اور کارپوریشن آفیسران کی توجہ بھیج اس جانب دلائی لیکن ابھی تک صفائی نہیں ہوئی ۔محرم کی تقریبات بھی گزر گئی لیکن صفائی ندارد ۔

اس ضمن میں نمائندہ بیباک سے بات کرتے ہوئے عوام نے احساس جتایا کہ اگر ایڈمنسٹریٹر اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں تو پھر کارپوریٹرس حضرات جو ابھی اپنے عہدے پر نہیں ہیں لیکن انہیں دوبارہ الیکشن نہیں لڑنا ہے کیا؟عوامی نمائندوں کی غفلت چہ معنی دارد! اسطرح کا سوال بھی کیا جارہا ہے ۔یہی حال دلاور ہال کے پاس قدوائی روڈ سے متصل جگہ کا ہے۔ اسی طرح فتح میدان، گولڈن نگر ،دیانہ مالدہ ،درے گاؤں سمیت شہر بھر میں نظر آرہا ہے ۔اس لیے قبل از وقت مذکورہ علاقوں کیلئے صفائی کرنا ضروری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے