نااہل اساتذہ کے سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے و تنخواہ کی ادائیگی پر روک لگانے ایجوکیشن کمشنر کا مکتوب جاری
ٹی ای ٹی امتحان میں نا اہل اساتذہ کی تنخواہ کیلئے بل جمع نہ کرنے ہیڈ ماسٹرس کو ضلع پریشد کا فرمان
ناسک : 19 اگست(بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر ٹیچر اہلیتی امتحان (MAHA TET) 2019 اور 19.1.2020 میں بدعنوانی کی وجہ سے درج جرم کے تحت بدعنوانی میں ملوث امیدواروں کے سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے اور سزا دینے کے متعلق موصول خط بحوالہ مہربان کمشنر مہاراشٹر اسٹیٹ، ایگزامینیشن کونسل، پونہ کا خط نمبر Marappap/BAPV/2022/3844 مورخہ 03.08.2022 کے مطابق ناسک ضلع پریشد کے ایجوکیشن آفیسر نے ضلع میں جاری تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر کو مطلع کرنے کے لیے ایک مکتوب جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے اسکول میں مہا ٹی ای ٹی 2019 میں بدعنوانی کی وجہ سے درج جرم کے مطابق کوئی ٹیچر فہرست کے مطابق ٹی ای ٹی امتحان میں نا اہل رہا ہو تو ایسے نااہل اساتذہ کے خلاف مہربان کمشنر کے حوالہ کے مطابق مناسب کارروائی کرنی چاہیے۔
ساتھ ہی آپ کے اسکول میں ٹی ای ٹی کے نااہل اساتذہ کی تنخواہ اگست-2022 کے لئے آن لائن ادائیگی آئندہ نہ بھیجی جائے۔ااسی کیساتھ دئے گئے فارمیٹ میں ایسے بوگس اساتذہ کے نام، شالارتھ آئی ڈی ،ٹی ای ٹی رجسٹریشن نمبر و دیگر معلومات پر کرتے ہوئے متعلقہ ڈپارٹمنٹ میں جمع کرانے کا حکم بھی اسکول کے ہیڈماسٹرس کو دیا گیا ہے۔اس بات کو ذہن نشین کرلیں اگر آئندہ ایسا ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری پرنسپل پر رہے گی ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com