میونسپل کارپوریشن چناؤ : مہاراشٹر اسمبلی میں 4 رکنی پینل سسٹم کیلئے بل پیش ، منظوری کے فوری بعد جلد الیکشن ہونے کے امکانات
کارپوریٹرس کی تعداد آبادی کے انحصار پر ، مالیگاؤں سمیت 3 لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں میں اراکین بلدیہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا
ممبئی : 19 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہا وکاس اگھاڑی کے تین رکنی پینل کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے شندے ۔ پھڑنویس سرکار نے میونسپل کارپوریشن چناؤ کے لئے چار رُکنی پینل سسٹم کا اعلان کیا تھا ۔کابینہ کے فیصلے کو آج مہاراشٹر کے مانسون اجلاس میں پیش کیا گیا ہے جس میں 2017ء کی وارڈ رچنا کے مطابق فیصلہ لیا گیا ہے ۔ اس بل میں یہ بات کا ذکر بھی کیا گیا ہے کہ 2021ء کی مردُم شماری (اندازاً) کے مطابق آبادی کے حساب سے کارپوریٹرس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1888ء کی شق تین کی قلم ۵؍ اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949ء کی شق 59 اور قلم 5 کے مطابق ریاستی حکومت نے الیکشن پروسیجر میں تبدیلی کرتے ہوئے تین کے پینل کو منسوخ کر چار کے پینل کو منظور کیا اور اس ضمن میں آج ریاستی اسمبلی کے اجلاس میں جو احوال پیش کیا گیا ہے اُس میں حکومت نے 65 رکنی میونسپل کارپوریشن میں تین لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں میں کارپوریٹر کی کل تعداد 85 سےز ائد نہ ہو کی بندش قرار دی ہے ۔ یہ بھی ذکر کیا ہے کہ تین لاکھ سے زائد آبادی پر پندرہ ہزار زائد آبادی پر ایک کارپوریٹر کا اضافہ کیا جائے گا ، اس کے علاوہ آبادی کی مناسبت سے کارپوریٹر کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا ۔
اسی طرح 85رکنی میونسپل کارپوریشن میں چھ لاکھ کی آبادی سے زائد شہروں میں بیس ہزار کی آبادی پر ایک کارپوریٹر کا اضافہ ہوگا ، اس طرح کل کارپوریٹرس کی 115سے زائد نہ ہو اس کا دھیان رکھا جائے ۔
اس کے علاوہ 115 رکنی میونسپل کارپوریشن میں 12لاکھ سے زائد آبادی والے شہروں میں 40ہزار کی زائد آبادی پر ایک کارپوریٹر کا اضافہ ہوگا اور 151سے زائد اراکین بلدیہ نہ ہوں اس کا دھیان رکھا جائے ۔ ان جیسی کئی سفارشات کو کابینہ میں منظوری دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے آج ایوانِ اسمبلی میں بل کو منظوری کے لئے پیش کیا ۔
اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مالیگاوں میونسپل کارپوریشن میں چار کے پینل سے کم و بیش 96 کارپوریٹرس منتخب ہوں گے ۔اس بل کی ایوان میں منطوری کے فوراً بعد گورنر کی منظوری کی جائے گی اور اسکے بعد قانونی شکل اختیار کرتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن کو پیش کیا جائے گا اور جلد ہی ریاستی الیکشن کمیشن مہاراشٹر کی میونسپل کارپوریشنوں میں انتخابات کا اعلان کریگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com